پوری دنیامیں نیوزاینڈسوشل میڈیاکابنیادی مقصدمعاشرےکی اصلاح ہوتاہےلیکن بدقسمتی سےہمارےہاں عوام کوشعوراورآگاہی فراہم کرنےوالےیہ دونوں میڈیم اپنےبنیادی مقصدسےکوسوں دورہیں۔
نیوزمیڈیاکی بات کریں توخبرکےنام پرمیڈیاہاوسزنےوہ دھماچوکڑی مچارکھی ہےکہ آدھےسےزیادہ ملک بلڈپریشرکامریض بن چکاہے۔ چوبیس گھنٹےٹیلی وژن سکرینوں پربریکنگ نیوزکےنام پرگھومتےپھٹوں اوراوپرنیچےہوتےلال پیلےنیلےٹکرزنےہمارےذہنوں کواس قدرگھماکررکھ دیاہےکہ اچھےبرے،صحیح غلط کی تمیزختم ہوگئی ہے۔
خبرمیں جدت ، تحقیق اورتخلیق کی جگہ سنسنی خیزی نےلےلی ہےاورریٹنگ لینےکیلئےاندھادھندبھاگنےوالےنیوزچینلزخوداپنی سمت کھوبیٹھےہیں،دوسروں کوکیاراستہ دکھائیں گے؟
تجزیوں اورتبصروں کی بات کریں توتجزیہ نگاروں کےنام پرنت نئےاورعجیب وغریب نمونوں کی ایک فوج ظفرموج ہےجوشام سات سےلیکررات گیارہ بجےتک مختلف چینلزپربراجمان نظرآتی ہے۔ اپنےاپنےمفادات کی ڈالیوں سےلٹکتےان بندرنماتجزیہ نگاروں کابےہنگم شورشرابہ اوراچھل ددیکھ کرصحافت جیسےعظیم پیشےکی بےقدری کی وجہ سمجھ میں آتی ہے۔
تجزیہ نگاروں کےبھیس میں چھپے،بھاری بھرکم تنخواہیں لینےوالے چھاتہ اورکھاتہ برداریہ بھانڈنماصحافی ۔۔ صحافت کےنام پردھبہ ہیں۔ انہوں نےتجزیہ اچھےکئےہیں یانہیں ۔۔ مال ضروراچھابنالیاہے۔
بات کرنےکاسلیقہ ، نہ سمجھانےکاطریقہ ۔۔ بس گلاپھاڑپھاڑکرلاف زنی کرناہی تجزیہ نگاری ہےتومجھےکہنےدیجئےکہ روزانہ پرکشش معاوضےلیکرصحافت کاجنازہ پڑھنےاوراسےدفنانےوالےیہ نام نہادتجزیہ نگار۔۔دراصل تجزیہ نگارنہیں بلکہ تکامارصحافتی گورکن ہیں ۔۔
جن کااپناقبلہ درست نہیں وہ چلےہیں قوم کوراہ دکھانے ۔۔ جنہیں ٹھیک سےاردوبولنی نہیں آتی وہ ہمیں زبان وبیان پرلیکچردیتےہیں ۔۔ جن کاپچانوےفیصدتجزیہ جھوٹ اوران کی اپنی خواہشات پرمبنی ہوتاہے ، وہ سچ کی اہمیت بیان کرتےنہیں تھکتے ۔۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی الماریوں میں ٹنگےاورسجےیہ پتلےنماصحافی اورتجزیہ نگارجب اخلاقیات پربھاشن جھاڑتےہیں توبندہ اپناسرپکڑلیتاہے۔
میراان دونمبرصحافیوں سےیہی سوال ہےکہ آپ دن رات دوسروں کامحاسبہ کرتےہو،دوسروں کی کرپشن کوسامنےلاتےہو ۔۔ اچھی بات ہے ۔۔ لیکن یہ توبتاءوکہ صحافیوں کی صفوں میں چھپی کالی بھیڑوں کااحتساب کون کرےگا؟
شایدکوئی نہیں ۔۔ کیونکہ جنہوں نےاحتساب کرناہےوہ خودکرپشن کی دلدل میں گردن گردن دھنسےہوئےہیں۔ اس لئےجیسےچل رہاہےویسےہی آگےبھی چلتارہےگا۔
تودوستو ، نیوزمیڈیاکی توہم نےکافی خبرلےلی ۔۔ اب چلئےذراشوبزوالوں کی کلاس لیتےہیں ۔۔
پاکستانی شوبزانڈسٹری کےحوالےسےمیں اس سےپہلےبھی بہت کچھ لکھ اورکہہ چکاہوں ۔ سچ پوچھیں تویہ میراپسندیدہ موضوع ہے،کیونکہ میں جب بھی کوئی پاکستانی فلم یاڈرامہ دیکھتاہوں تومیراخون جلتاہےبلکہ کھولتاہے۔ اورجب بھی اس حوالےسےکوئی ویڈیوبناتاہوں یاکوئی آرٹیکل لکھتاہوں توایک بات ضرورسوچتاہوں کہ آخرہمارےڈرامےکیاسوچ کرلکھےاوربنائےجارہےہیں اوریہ کہ ان ڈراموں کی ٹارگٹ آڈئینس کیاہے؟
میں اپنےڈرامہ رائٹرسےپوچھناچاہتاہوں کہ وہ جب ڈرامےکےسکرپٹ لکھتےہیں توکیاسوچ کرلکھتےہیں ؟ معاشرےکواپنی تحریرسےکیاپیغام دیناچاہتےہیں؟
اسی طرح میں ڈرامہ ڈائریکٹرسےپوچھناچاہتاہوں کہ وہ جب کوئی ڈرامہ بناتےہیں توکس سوچ اورمقصدسےاس میں جان ڈالتےہیں؟
لاسٹ بٹ ناٹ لیسٹ ۔۔ مجھےاپنےاینٹرٹینمنٹ چینلزسےپوچھناہےوہ جب کوئی ڈرامہ آن ائرکرتےہیں توان کےذہن میں لارجرانٹرسٹ کیاہوتاہے؟
صرف ایک مثال دیکراپنی بات کوختم کرناچاہوں گا۔
پچھلےدنوں اےآروائی ڈیجیٹل پرایک ڈرامہ مجھےپیارہواتھاشروع ہواہے۔ ڈرامہ نیالیکن کہانی حسب روایت پرانی ہے۔ دوبھائیوں کاخاندان ایک گھرمیں رہتاہے،بڑےبھائی کابیٹااپنےچچاکی بیٹی ہانیہ عامرسےدل ہی دل میں بہت محبت کرتاہے،دونوں کزن ایک دوسرےکےبہت اچھےدوست ہے۔ وہاج علی سمجھتاہےکہ جس طرح وہ اپنی کزن کوچاہتاہےاسی طرح وہ بھی اسےچاہتی ہے۔
اسی دوران ڈرامےمیں ایک تیسرےکی اینٹری ہوتی ہے۔ زاویارنعمان ایک امیرباپ کی اولادہے،اس کی نظرہانیہ عامرپرپڑتی ہےتووہ اسےچاہنےلگتاہےاورایک روزاس سےاظہارمحبت بھی کربیٹھتاہے۔
کہانی اپنی تیسری قسط کےبعدکچھ ایساموڑلیتی دکھائی دےرہی ہےکہ ہانیہ عامرکروڑپتی باپ کی اولادزاویارنعمان سےشادی کیلئےہاں کردیتی ہےاورہانیہ کاکزن جواسےبچپن سےچاہتاہے۔۔منہ دیکھتارہ جاتاہے۔
آگےکہانی جورخ اختیارکرےگی اس کاکچھ کچھ اندازہ ہم ابھی سےلگاسکتےہیں۔
تویہ ہےلاکھوں روپےلگاکربنائےگئےاس ڈرامےکی کہانی ۔۔ آپ ایمانداری سےبتائیےکہ اس میں سوائےنئےنام اورکرداروں کےاورنیاکیاہے؟ ڈرامہ بنانےوالوں نےلاکھوں روپےصرف اس بات پرلگادئیےہیں کہ ایک لڑکی جوبہت خوبصورت ہےوہ اپنےغریب کزن کی سچی محبت اورخلوص کوٹھکراکرایک امیرکبیرلڑکےکواپنےجیون ساتھی کےطورپرچن لیتی ہے۔
اس ساری کہانی میں اب تک جوسامنےآیا ہےاورجوآگےبھی سامنےآنےوالاہےاس میں ایسی کونسی خاص اورانوکھی بات ہےجس پرلاکھوں روپےضائع کئےگئے۔ یہ ڈرامہ جب ختم ہوگاتووہ کیاسبق ہوگاجواس سےپہلےآپ نےاس معاشرےکونہیں پڑھایا؟؟
وہی ہےچال بےڈھنگی جوپہلےتھی سواب بھی ہے ۔۔
ویڈیومیں جوکہناچاہتاتھاوہ کہہ دیا ۔۔ اثروثرتوکوئی ہونانہیں لیکن اس امیدکےساتھ اپنی بات کہتارہوں گاکہ ۔۔ شایدکہ تیرےدل میں اترجائےمیری بات ۔۔