Home / فریڈی: 2022کی بیسٹ کرائم تھرلرفلم

فریڈی: 2022کی بیسٹ کرائم تھرلرفلم

freddy 2022 review

کہتےہیں مجرم ماں کےپیٹ سےپیدانہیں ہوتے ۔۔ حالات انہیں جنم دیتےہیں۔

بہت سےلوگ اس سےمتفق نہیں ۔۔ کیونکہ ان کامانناہےکہ کچھ لوگ توپیداہی مجرم بننےکیلئےہوتےہیں ۔۔ حالات بھلےجیسےبھی ہوں۔

دوستو ۔۔ آج ہم جس کہانی کاذکرکرنےوالےہیں ۔۔ بہترہےاسےپڑھنےکےبعدآپ خودفیصلہ کریں کہ مجرم ماں کےپیٹ سےپیداہوتےہیں یاحالات انہیں جنم دیتےہیں؟

ڈاکٹرفریڈی ایک کامیاب ڈینٹل سرجن ہے،جس کی دکان توخوب چلتی ہےلیکن لڑکیوں کےآگےاس کی دال بالکل نہیں گلتی ۔ بہت سی لڑکیاں فریڈی کوبطورلائف پارٹنرریجکٹ کرچکی ہیں ۔

پھراچانک ایک روزاسےکائنازنامی لڑکی ملتی ہے۔ معصوم اوربھولی بھالی سی یہ لڑکی پہلےسےشادی شدہ اورشوہرکےظلم وستم کاشکارہے۔ دونوں آہستہ آہستہ ایک دوسرےکےقریب آجاتےہیں اورکچھ روزبعداپنی محبت کوپانےکیلئےمریضوں کےدانت نکالنےوالےڈاکٹرصاحب اپنےرقیب یعنی کائنازکےشوہرکومارڈالتےہیں۔

رات کےاندھیرےمیں کامیاب واردات کےبعدفریڈی جب اگلی صبح اپنی محبت کواس کی زندگی کی سب سےبڑی خوشخبری سنانےاس کےگھرپہنچتاہےتواسےاپنی زندگی کاسب سےبڑاسرپرائزملتابلکہ دھچکاپہنچتاہے۔

دروازہ کھلنےپرفریڈی کیادیکھتاہےکہ اس کی بھولی بھالی سی محبوبہ کسی اورکی بانہوں میں بانہیں ڈالےباہرنکلتی ہےاورڈاکٹرسےکہتی ہےدفع ہوجاویہاں سے،میں تم سےبات بھی کرنانہیں چاہتی۔

ہکابکااورحیران پریشان فریڈی کچھ پوچھنےکی کوشش کرتاہےتوکائنازکاعاشق ڈاکٹرکونیچےگراکراس کی خوب دھلائی کرتاہےاوراسےدھمکی دیتاہےکہ اگراس نےدوبارہ یہاں آنےیاکائنازکوتنگ کرنےکی کوشش کی تووہ پولیس کوبتادینگےکہ کائنازکےشوہرکوڈاکٹرنےقتل کیاہے۔

ڈاکٹرمارکھانےکےبعدکپڑےجھاڑکرچلاجاتاہےلیکن اگلےہی روزوہ کائنازکےریسٹورنٹ پہنچ جاتاہےجہاں اسےدیکھ کرکائنازاوراس کاعاشق ایکبارپھرڈاکٹرکودھمکاتےہیں ۔ جواب میں ڈاکٹران سےکہتاہےکہ وہ دل سےصرف ایک بارسوری بول دیں تووہ پھرکبھی نہیں آئےگا۔

ڈاکٹرکی عجیب سی ڈیمانڈسن کرکائنازاوراس کاعاشق ڈاکٹرکوزلیل کرکےاپنےریسٹورنٹ سےنکال دیتےہیں ۔

کہانی کےاس حصےکےبعدشروع ہوتاہےاصل کھیل ۔۔ ڈاکٹرفریڈی کائنازاوراس کےعاشق سےچوہےبلی کاکھیل شروع کردیتاہے۔ انہیں ایسےایسےطریقےسےپریشان کرتاہےکہ وہ دونوں سرپکڑکربیٹھ جاتےہیں کہ یہ سب ان کےساتھ کرکون رہاہے؟

معصوم اورشریف النفس ڈاکٹرشطرنج کی ایسی بساط بچھاتاہےکہ جس میں دھوکےبازکائنازاوراس کےعاشق کومکمل شہ مات ہوتی ہےاورآخرمیں ڈاکٹردونوں سےاپنابدلہ لینےمیں کامیاب ہوجاتاہے۔

اس کہانی کاآغازجتناخوبصورت اورخوشگوارتھا ۔۔ انجام اتناہی بھیانک اوردردناک ہے۔ سسپنس اورتھرل سےبھرپورششناک گھوش کی ڈائریکشن میں بننےوالےاس کرائم ڈرامہ کی پروڈیوسرایکتاکپورہیں۔ اس فلم کوایک بارشروع کرنےکےبعدآپ ختم کئےبغیراٹھ نہیں پائیں گے۔

فلم ختم ہونےپرآپ خودکوبہت دکھی محسوس کریں گےلیکن ممکن ہےآپ کواس سوال کاجواب مل جائےکہ مجرم ماں کےپیٹ سےپیداہوتےہیں یاحالات انہیں جنم دیتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sahir Ali Baga Dubai Golden visa

ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

ویب ڈیسک ۔۔ دبئی دنیاکےچندخوبصورت اورمصروف ترین شہروں میں سےایک ہے۔ دنیابھرسےہزاروں سیاح اورپروفیشنلزیہاں آتےہیں۔ …