Home / شاہین آفریدی کےفینزکیلئےاچھی خبر

شاہین آفریدی کےفینزکیلئےاچھی خبر

shaheen afridi starts fitness training

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےٹاپ فاسٹ بولرشاہین آفریدی نےنیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریزکاحصہ بننےکیلئےبھرپور ٹرینگ کا آغاز کردیاتاکہ انجری کےبعداپنی فٹنس بحال کرسکیں۔

کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےدوران شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم میں بولنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔ انہوں نے فٹنس کی بحالی کے لیے مختلف مشقیں کیں۔ قومی ٹیم کا میڈیکل اسٹاف شاہین آفریدی کی مکمل فٹنس کی بحالی کےان کی تربیت کی مکمل نگرانی کررہا یے۔

ذرائع کاکہناہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شاہین آفریدی کی واپسی کےواضح امکانات ہیں لیکن یہ بھی واضح رہےکہ خودشاہین اپنی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ شاہین آفریدی کے قریبی حلقوں کےمطابق شاہین آفریدی مکمل فٹ ہونے کی صورت ہی میں پاکستان ٹیم کے لیےدستیاب ہونگےوگرنہ نہیں۔

تاہم واضح رہےکہ اگلے ماہ ہونے والے پی ایس ایل 8 میں شاہین کی شرکت یقینی ہوگی۔پی ایس ایل میں شاہین آفریدی لاہورقلندرزکی قیادت کرینگے۔

یہ بھی چیک کریں

Kevin Pietersen's concern about cricket in Pakistan

پاکستان میں کرکٹ کوکیاہوگیا؟ پیٹرسن

ویب ڈیسک ۔۔ یہ پاکستان کی کرکٹ کوہوکیاگیاہے؟ پاکستان میں کرکٹ کےمقبول ترین کھیل کی …