Home / عظیم فٹبالرپیلےچل بسے

عظیم فٹبالرپیلےچل بسے

Pele dies at 82

ویب ڈیسک ۔۔ دنیافٹ بال کےعظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں خالق حقیقی سےجاملے۔

میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی رپورٹس کے مطابق پیلےکچھ عرصےسےبڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے۔ آپریشن کےذریعےان کاٹیومرتودورکردیاگیاتھالیکن آپریشن کےبعدوہ علیل رہنےلگےتھے۔ علالت شدیدہونے کی وجہ سے کئی روز سے اسپتال میں داخل تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کی بیٹی نےوالدکی موت کی تصدیق کردی ہے۔

دنیا کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانیوالے پیلےکویہ منفرداعزازحاصل ہےکہ انہوں نےاپنےملک کو تین ورلڈ کپ 1958ء، 1962ء اور 1970ء میں عالمی کپ جتوایا۔1977میں پیلےفٹ بال سےریٹائرہوگئےتھے۔

پیلے صرف 16 سال کی عمر میں برازیل کی قومی ٹیم کیلئے منتخب ہوئے۔انہوں نے 92 انٹرنیشنل میچز میں 77 گولز اسکور کئے، ان کے انٹرنیشنل اور کل گولزکی مجموعی تعداد757 ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …