Home / منوج واجپائی کی فلم کےخلاف قانونی کاروائی

منوج واجپائی کی فلم کےخلاف قانونی کاروائی

Sirf Ek Bandaa Kafi Hai gets legal notice

ویب ڈیسک ۔۔ ورسٹائل بھارتی اداکارمنوج باجپائی نےاپنی آنےوالی فلم”صرف ایک بندہ کافی ہے”کےخلاف قانونی کارروائی پرسخت ردعمل کااظہارکرتےہوئےاسےایک معصوم اورنہتی لڑکی کےحقوق غصب کرنےکےمترادف قراردیاہے۔

یادرہےکہ منوج باجپائی کی فلم صرف ایک بندہ کافی ہےکوہدایتکاراپورواسنگھ نےڈائریکٹ کیاہےاوراس فلم کوریلیزہونےسےپہلےہی قانونی شکنجےمیں پھنسانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

فلم کی کہانی

اس فلم کاٹریلردیکھنےسےپتاچلتاہےکہ یہ ہائیکورٹ کےایک وکیل کی کہانی ہےجوزیادتی کاشکارہونےوالی نہتی لڑکی کوانصاف دلوانےکیلئےمعاشرےکےطاقتورشخص سےعدالتی جنگ لڑتاہے۔ فلم میں دکھایاگیاہےکہ کس طرح ایک سرپھراوکیل اکیلے ہی ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا مقدمہ لڑتا ہے۔

یہ فلم حقیقی زندگی کےواقعات سےمتاثرہوکربنائی گئی ہےاورٹریلرکی مقبولیت سےپتاچلتاہےکہ فلم ریلیزہونےکےبعدسوپرڈوپرہٹ ہوگی۔ اس فلم کےحوالےسےقیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ فلم کا گاڈ مین کوئی اور نہیں بلکہ آسارام باپونامی ایک مذہبی رہنماہے۔ آسا رام اس وقت جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔

فلم پرپابندی لگانےکامطالبہ

فلم کےخلاف قانونی کارروائی شروع کرنےوالےآسا رام باپو چیئرٹیبل ٹرسٹ نےلیگل نوٹس میں مؤقف اختیارکیاہےکہ اس فلم کی کہانی دراصل آسا رام باپو کی کہانی ہے۔ ٹرسٹ کےمطابق آسارام کوجھوٹےمقدےمیں پھنسایاگیاہے۔ ٹرسٹ کےنوٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم کی ریلیز سے ان کے عقیدت مندوں اورپیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ اس لئےفلم کی ریلیزپرپابندی لگائی جائے۔

منوج باجپائی کابیان سامنےآگیا

منوج باجپائی کہتےہیں ہمیں فلم پربات کرتے ہوئے اس کیس سے جڑے لوگوں کے جذبات کا احساس بھی کرنا پڑے گا۔ اس ظلم کا شکار لڑکی کی عمر صرف 15 یا 16 سال ہے اور اس نے پانچ سال تک خود سے کہیں زیادہ طاقتور لوگوں کے خلاف قانونی جنگ لڑی۔ مظلوم بچی نے لوگوں کی سوالیہ نظروں کا بہت بے خوفی سے سامنا کیا ہے۔ لہذاہمیں فلم پرتنقیدکرنےسےپہلےان پہلوءوں کوبھی مدنظررکھناہوگا۔

آسا رام ٹرسٹ نے قانونی نوٹس میں بھارتی وزارت اطلاعات اورسینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کوفریق بناتےہوئےعدالت سےاستدعاکی ہے فلم کی ریلیزپرپابندی لگانے کے ساتھ ساتھ اس کا ٹریلربھی انٹرنیٹ سے ہٹایا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

Shaan criticizes film Money Back Guarantee

فلم پرتنقید۔۔شان کولینےکےدینےپڑگئے

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی طرح پاکستان کی فلم انڈسٹری بھی70سال گزرنےکےباوجودتجرباتی مراحل سےباہرنہیں نکل …