Home / فلموں کےحوالےسےماہرہ نےبڑافیصلہ کرلیا

فلموں کےحوالےسےماہرہ نےبڑافیصلہ کرلیا

Mahira Refuses to do Item song in films

ویب ڈیسک ۔۔ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نےفلموں میں آئٹم نمبریادوسرےلفظوں میں آئٹم سانگ کرنےسےصاف انکارکردیاہےاورکہاہےکہ وہ کسی بھی فلم کے اسکرپٹ اور اس کی ضرورت کے مطابق گانے میں ڈانس تو کریں گی مگرآئٹم سانگ کسی صورت نہیں کریں گی۔

آئٹم سانگ یا آئٹم نمبربولی وڈ میں استعمال کی جانے والی عام اصطلاح ہے، جس کا مطلب کسی بھی فلم میں شامل ایسا گانا جس میں پرفارمنس کرنے والی اداکارہ یا اداکار کو ڈانس کرنا ہوتا ہے۔

آئٹم نمبر یا آئٹم سانگ کو کسی بھی فلم میں اسکرپٹ کے بغیر بھی شامل کیا جاتا ہےاوراس کامقصدفلم میں مصالحہ شامل کرناہوتاہے۔

پاکستانی اور بھارتی فلموں میں زیادہ تر آئٹم سانگ یا آئٹم نمبر گانے اداکاراؤں پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں کسی بھی اداکارہ کو مختصر لباس میں بولڈ انداز میں بہت سارے مرد ڈانسرز کے ساتھ ڈانس کروایا جاتا ہے۔

ماہرہ نے واضح کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ آئٹم سانگ یا آئٹم نمبر ان کے لیے نہیں اور نہ ہی وہ ایسے گانوں میں پرفامنس کر سکتی ہیں، ہاں البتہ وہ فلم کی کہانی کے مطابق کسی بھی گانے میں ڈانس ضرور کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں آئٹم سانگ یا آئٹم نمبر لفظ ہی سمجھ نہیں آتا۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …