ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی کابینہ نےسابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کوچئیرمین نیب تعینات کرنےکی منظوری دےدی۔
اسلام آبادمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےوزیر داخلہ رانا ثناللہ نےبتایاکہ وفاقی کابینہ نے نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے دی ہے، امید ہے کہ آفتاب سلطان اپنی صلاحیتوں اور تجربات سے نیب جیسے ادارے کو غیرجانبدار اور صحیح معنوں میں احتساب کرنے والا ادارہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔
آفتاب سلطان کےبارےمیں بتایاجاتاہےکہ وہ اپنےپورےکیرئیرکےدوران ایک اچھےاورایماندارپولیس افسرکےطورپرجانےجاتےرہے۔ وہ گریڈبائیس سےریٹائرہوئے۔ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کےادوارمیں ڈی جی آئی بی بھی رہے۔
ان کےبارےمیں یہ بھی کہاجاتاہےکہ وہ کسی کی نہیں سنتے،سیاسی دباوقبول نہیں کرتےاوران کی اسی خصوصیت کوسامنےرکھتےہوئےان کی بطورڈی جی نیب تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔
آفتاب سلطان چندروزمیں اپنےفرائض سنبھال لیں گے۔ واضح رہےکہ ان کانام مسلم لیگ ن کی جانب سےتجویزکیاگیاتھا۔