Wednesday, 19 November 2025 | Web Desk
دنیابھرمیں شوبزاداکاروں کےدرمیان پیشہ ورانہ چپقلش عام سی بات ہے ۔ پاکستانی شوبزانڈسٹری کی دوہیوی ویٹ اداکارائیں ماہرہ خان اورصباقمرکےدرمیان بھی خاموش رقابت کی خبریں میڈیااورسوشل میڈیاکی زینت بنتی رہتی ہیں۔
ماہرہ خان سےایک شومیں جب اس حوالےسےسوال کیاگیاتوان کےجواب نےسب کوحیرت میں ڈال دیا۔ ماہرہ حال ہی میں اپنی نئی فلم نیلوفرکی تشہیر کے لیے ساتھی اداکار فواد خان کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔ شومیں شریک ایک مداح نے ان سےپوچھا: آپ اور صبا قمرکےدرمیان خاموش دشمنی کی خبروں میں کتنی سچائی ہے؟
ماہرہ خان نےاپنےجواب سےسننےوالوں کولاجواب کردیا۔ انہوں نے صبا قمر کوایک بہترین اداکارہ قراردیا۔ کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ دنیا بھر کا مسئلہ ہےجب لوگ 2 مضبوط اورکامیاب خواتین کو ایک ساتھ دیکھتے ہیں تو وہ اکثر انہیں ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے درمیان جان بوجھ کر مقابلہ یا دشمنی کا تاثر پیدا کیا جاتا ہے۔
ماہرہ کاکہناتھاابھی تک میں نے صبا کے ساتھ کام نہیں کیا مگرجب کبھی موقع ملا تو میں ان کےساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔ ہم دونوں کسی پروجیکٹ میں ساتھ ہوں تو ممکنہ طور پر وہ ایک بہت بہترین پروجیکٹ بن سکتا ہے۔