Home / افسوس یہ الفاظ میرےمنہ سےنکلے: اداکارزاہداحمد

افسوس یہ الفاظ میرےمنہ سےنکلے: اداکارزاہداحمد

Zahid Ahmed actor apology

Tuesday, 04 November 2025 | Web Desk

پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکار زاہد احمد نےسوشل میڈیاکانٹینٹ کریئیٹرزسےمتعلق اپنےمتنازع بیان پرمداحوں سےمعافی مانگ لی۔ کہاان کےبیان کاغلط مطلب لیاگیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہےکہ اُن کے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کیا۔۔ زاہد احمد نے کہاوہ پوڈکاسٹ میں سوشل میڈیا بنانے والوں کے بارے میں بات کررہےتھے، ڈیجیٹل کریئیٹرز کوجہنمی کہنامیری غلطی تھی، مجھے افسوس ہے کیونکہ میں نےجوکہا جذبات میں آکرکہا، مجھے کسی کے جنتی یا جہنمی ہونے کا فیصلہ کرنے کاکوئی حق نہیں’۔

انہوں نے کہا ’یہ اللّٰہ کا کام ہے، میں اپنی بات درست کرنا چاہتا تھا کیونکہ مجھ سے بہت سے نوجوان متاثر ہوتے ہیں اور میں دین سے متعلق غلط پیغام نہیں دینا چاہتا‘۔

حرام کام سےبہترہےمردشادی کرلیں

اداکار کی اس وضاحت پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے زاہد احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کرنا ایک احسن عمل ہے اور انہوں نے عاجزی دکھا کر اپنی عظمت ثابت کی۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ زاہد احمد کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے، یعنی انہوں نے عوامی ردعمل کے بعد بات بدل لی۔

یہ بھی چیک کریں

Sons of the Neon Night movie review

سنزآف دی نیون نائٹ ۔۔ ایک غیرروایتی کرائم تھرلر

Tuesday, 30 September 2025 | Web Desk ہانگ کانگ سنیما کی تاریخ میں شاید ہی …