ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی گلوکارہ اورفنکارہ کومل رضوی نےامریکہ میں مقیم ٹیک ٹائیکون علی اپل کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ کومل رضوی کی علی اپل کےساتھ دوسری شادی ہے۔ علی سلیکون ویلی، سان فرانسسکو میں ایک ملٹی بلین ڈالر کمپنی کے بانی ہیں۔
رضوی نے انسٹاگرام پرشادی کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیےتقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔
تصویروں میں کومل اپنی والدہ کےڈیزائن کئےہوئےسلور کڑھائی والے لہنگے میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ دولہا نےتقریب کیلئےسفید سوٹ اورنیلی قمیض کاانتخاب کیا۔
کومل رضوی کی پہلی شادی
گلوکارہ نے اپنی سابقہ شادی کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا جوکافی تلخ تجربات کےبعد علیحدگی پر ختم ہوئی۔ نادر علی کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں کومل رضوی نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی شادی نیم طے شدہ تھی، لیکن یہ انہیں ان کےشوہرکی طرف سےبدترین ذہنی تشددکانشانہ بنایاگیا۔ انہیں افسوس ہےکہ انہوں نےاپنی زندگی کےقیمتی سال ایک ایسےانسان کودئیےجواس قابل نہیں تھا۔
کومل رضوی 3 اگست 1981 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 کی دہائی کے اوائل میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا۔ بعد میں وہ ایک مقبول ٹیلی ویژن میزبان بن گئیں اورپاکستان میں مختلف شوز میں میزبانی کےفرائض سرانجام دئیے۔
کومل رضوی کی میوزک البمز
کومل رضوی نے اپنا پہلا البم "کومل” 1999 میں ریلیز کیا۔ بعد ازاں انہوں نے”تعبیر” اوردیگرالبم ریلیز کیے۔کومل رضوی کے ٹی وی ڈرامے۔
کومل رضوی کےٹی وی ڈرامے
وہ مختلف پاکستانی ڈراموں میں اپنے اداکاری کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، جن میں لہریں (1996)، ہوائیں (1997)، سمندر ہے درمیاں، کیسا یہ جنون اور میری سونی کہانی وغیرہ شامل ہیں۔
کومل رضوی بطورانسان دوست
کومل رضوی مختلف فلاحی سرگرمیوں میں بھی شامل رہی ہیں۔ انہوں نے یونیسیف اور میک-اے-وش فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے۔ گلوکارہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کیلئےکیلئےآوازاٹھاتی رہی ہیں۔