Home / تحریک انصاف کی ایک اورویڈیولیک

تحریک انصاف کی ایک اورویڈیولیک

Imran Khan PTI

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کی جانب سےپنجاب اسمبلی کےالیکشن کیلئےٹکٹوں کی تقسیم کااعلان ہوتےہی تحریک انصاف کےاندرایک لڑائی چھڑگئی ہےاورطرح طرح کی خبریں سامنےآرہی ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیوسوشل میڈیاپرآئی ہےجس میں پی ٹی آئی کےعہدہدارٹکٹوں کے لئےایک دوسرے پرالزامات لگاتے ہوئےدیکھےجاسکتےہیں۔ یادرہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے پی پی اٹھہتر اور پی پی اناسی کےلئےٹکٹ کےامیدوارانٹرویو سےپہلےایک دوسرے پرسنگین الزامات لگاتےرہے۔

عمران خان نےپی پی78 اور پی پی 79میں فیصل چیمہ اورفیصل گھمن کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے،ٹکٹوں کی تقسیم پر جنرل سیکرٹری یوتھ سرگودھا ارسلان منج اور عامر چیمہ میں بحث چھڑ گئی۔

ارسلان منج نےاعتراض کیاکہ تحریک انصاف کیسےقبضہ مافیاکوسپورٹ کرسکتی ہے۔ اس پرسابق ایم این اے عامرچیمہ نےکہاکہ ہاں میں بہت بڑا قبضہ مافیہ ہوں ، جاؤ عمران خان کو بھی بتا دوکہ میں بہت بڑا قبضہ مافیہ ہوں ، اس کو کہو جو اکھاڑنا ہے اکھاڑ لے ۔

یہ بھی چیک کریں

army chief visit Quetta staff college

عوام کی والہانہ محبت سےدشمن کےعزائم خاک ہوگئے،آرمی چیف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہتےہیں عوام نےاپنی مسلح افواج سےجس والہانہ محبت …