ویب ڈیسک ۔۔ یوکرین جنگ کےبعدقدرتی وسائل کی قیمتوں میں ہوشربااضافےکےبعدروس سےتعلق رکھنےوالےارب پتیوں کی دولت میں بےپنادہ اضافہ ہواہے۔ ایک اندازےکےمطابق روس کےارب پتی افرادکی دولت میں یوکرین جنگ کےبعد152ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔
فوربزروس کی ایک رپورٹ کےمطابق روس میں اس فہرست میں 110 ارب پتی شامل ہیں ، جس میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں 22افرادکااضافہ ہواہے۔ رپورٹ کےمطابق روسی ارب پتیوں کی دولت 2022کےمیں 353ارب ڈالرسےبڑھ کر505 بلین ڈالرہوگئی ہے۔
گزشتہ سال 24 فروری کو صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کا حکم دینے کے بعد، مغرب نے روس کی معیشت پراوراس کےچند امیرترین لوگوں پرپوٹن کو جنگ کی سزا دینے کی کوشش میں سخت ترین پابندیاں عائد کیں۔
روس کی معیشت 2022 میں مغربی پابندیوں کے دباؤکےنتیجے میں 2.1 فیصد سکڑ گئی، لیکن وہ تیل، دھاتیں اور دیگر قدرتی وسائل کو عالمی منڈیوں، خاص طور پر چین، بھارت اور مشرق وسطیٰ کو فروخت کرنے میں کامیاب رہا۔