کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 10:27 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / گہرائیاں:پیچیدہ انسانی رشتوں پرمبنی فلم

گہرائیاں:پیچیدہ انسانی رشتوں پرمبنی فلم

Bollywood film Gehraiyaan

،ویب ڈیسک ۔۔ بالی ووڈ فلم ‘گہرائیاں’ کا ٹریلر بالآخرریلیزہو گیاہے۔ شکن بترا کی ہدایت کاری میں بننے والی گہرائیاں میں دیپیکا پڈوکون سدھانت چترویدی، اننیا پانڈے، دھیریہ کاروا، نصیر الدین شاہ اور رجت کپور اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ یہ فلم ویلنٹائن ڈے ویک اینڈ پر 11 فروری 2022 کو ریلیز ہوگی۔

گہرائیاں کی کہانی اپنےاندربہت سی گہرائیاں لئےہوئےہےاوریہ بالغ ہونے، چھوڑنے اور اپنی زندگی کے راستے پر قابو پانےجیسےپیچیدہ انسانی مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔

گہرائیاں وائیاکام 18، دھرماپروڈکشن اورشکن بتراکی جوسکافلمزکی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ فلم کا ورلڈ پریمیئر خصوصی طور پرایمیزون پرائم ویڈیو پر11 فروری 2022 کو دنیا بھر کے240 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں ہوگا۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ "گہرائیاں میں میرا کردار میرے دل کے بہت قریب ہے اور یقینی طور پراب تک میں نےسکرین پرجتنےبھی کرداراداکئےہیں ان میں سب سے زیادہ چیلنجنگ کرداروں میں سے ایک ہے۔ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے ایسا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ یہ کرداربیک وقت تفریحی بھی ہےاورچیلنجنگ بھی۔

دیپیکاکہتی ہیں کہ اس فلم کےذریعےہماری کوشش ہے کہ ناظرین کو اس سفر پر لے جائیں جوان سےمتعلق ہے۔ جب رشتوں اور انسانی جذبات سے نمٹنے کی بات آتی ہے تو شکون واقعی اپنے کام کاماہر ہے۔ گہرائیاں کے ساتھ، ایک بار پھرشکن بترانے ایسی کہانی بنائی ہے جو سب کو پسند آئے گی اور مجھے خوشی ہے کہ ایمیزون پرائم ویڈیو کے ساتھ ہم اس کہانی کو دنیا بھرمیں اچھی فلمیں دیکھنےوالوں تک پہنچاپائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Hadiqa Kiyani Boohay Barian theft

حدیقہ کیانی کابوہےباریاں چوری ہوگیا

ویب ڈیسک ۔۔ معروف پاکستانی سنگراوراداکارہ حدیقہ کیانی ان دنوں اپنےمشہورپنجابی گانےبوہےباریاں کی چوری پرسخت …