کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 4:57 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / پریانتھاکماراکاقتل: 7مرکزی ملزموں کی شناخت ہوگئی

پریانتھاکماراکاقتل: 7مرکزی ملزموں کی شناخت ہوگئی

Priyantha Kumara Murder Investigation

ویب ڈیسک ۔۔ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ۔ پولیس نے سات مرکزی ملزمان کے حتمی کردار کا تعین کرکے سنٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کردیا۔

پولیس تفتیش کے مطابق ملزم عمران اورحمیر نے پریانتھاپرقینچی سےوار کیے،حملے میں استعمال ہونے والی دونوں قینچیاں پولیس نے برآمد کرلی ہیں۔ اس کےعلاوہ ملزم حافظ تیمور نے اینٹ کا بنا بلاک پریانتھا کو مارا تھا۔

ملزم علی اصغر نے لاش کو آگ لگائی،آگ لگانے کیلئے جو لائٹر استعمال ہوا وہ بھی پولیس نے برآمد
کرلیا ہے۔ ملزم شہریاراور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایاجبکہ عبد الصبور بٹ نے فیکٹری ورکرز کو حملے کیلئے اکسایا۔

ساتوں ملزمان نے دوران تفتیش اپنےاپنےگناہ کااعتراف کر لیاہے۔ ان ساتوں ملزموں کوسینٹرل جیل گوجرانوالہ کےخصوصی سیل میں منتقل کردیاگیاہے۔

پریانتھاکماراکےقتل کاواقعہ
گزشتہ برس 3 دسمبر کوسیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجرپریانتھا کمارا پرفیکٹری ورکرز نےمذہب کی توہین کا اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پربھاگالیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھاکرکےچھت پرگھیرلیا۔

فیکٹری ورکرزمنیجرکومارتے ہوئے نیچے لائے، مارمار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹتےہوئےفیکٹری سے باہر چوک پرلے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اورپھرآگ لگا دی۔

کولمبومیں تقریب

ادھرکولمبومیں پاکستانی سفارتخانےمیں ہونےوالی تقریب میں پریانتھاکماراکی بیوہ کوسیالکوٹ کی تاجربرادری کی جانب سےایک لاکھ ڈالرکاچیک دیاگیا۔ فیکٹری مالک نے10سال تک پریانتھاکےگھروالوں کوتنخواہ دینےکاوعدہ کیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Hajj policy 2022

رواں برس سرکاری حج کتنےمیں ہوگا؟

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزارت مذہبی امورنےحج پالیسی منظور کیلئےوفاقی کابینہ کوبھیج دی ہے۔ نئی حج …