Home / فردوس جمال کی ماہرہ خان اورہمایوں سعیدپرکڑی تنقید

فردوس جمال کی ماہرہ خان اورہمایوں سعیدپرکڑی تنقید

ویب ڈیسک ۔۔ لیجنڈاداکارفردوس جمال کی ایک مرتبہ پھراداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی اورہمایوں سعیدکی اداکاری پرکھل کرتنقید۔ کہاکہ اگردونوں اداکار90فیصدلوگوں کوپسندہیں تووہ ان 90فیصدلوگوں کی طرح پاگل نہیں ۔

جی این این کےپروگرام دیس بک ایک سوال کےجواب میں بات کرتےہوئےفردوس جمال نےکہاکہ انہوں نےکچھ عرصہ پہلےماہرہ خان کےبارےمیں جوبات کی تھی کہ انہیں ہیروئن کی بجائےماں کےکردارکرنےچاہئیں،وہ اپنی اس بات پرآج بھی قائم ہیں ۔

فردوس جمال سےکہاگیاکہ ماہرہ خان 90فیصدلوگوں کوخوبصورت لگتی ہیں، اس پرانہوں نےکہااگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں۔

فردوس جمال نےہمایوں سعیدپربھی تنقیدکی اورکہاکہ وہ اپنےوسائل کےبل بوتےپراداکاربنےہوئےہیں اوروہ خودسےزیادہ ٹیلنٹڈاداکارکوآگےآنےنہیں دیتے۔ ان سےکہاگیاکہ ہمایوں سعیدسب سےزیادہ معاوضہ لینےوالےاداکارہیں توفردوس جمال بولےپیسےتوطوائف بھی لیتی ہے۔ انہوں نےکہاہمایوں سعید کو اس جگہ بھی کاسٹ کرلیا جاتا ہے، جہاں ان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

فردوس جمال کےبقول ہمایوں سعیداپنےوسائل کوکیش کرکےاداکاربنےہوئےہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Hema Report shocks India

کہاگیاایڈجسٹ کرو: اداکارہ نےسچائی بتادی

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی جانی مانی اوربڑی فلم انڈسٹری سےان دنوں لوگوں کےچھوٹےکرتوتوں کی خبریں …