ویب ڈیسک ۔۔ معروف بالی وڈاداکارہ ملائیکہ اروڑانےسلمان خان کےبڑےبھائی اربازخان کوچھوڑنےکےبعداپنےبوائےفرینڈارجن کپورسےبھی راہیں جداکرلیں ۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں کوئی اورمل گیاہے۔
ملائیکہ کی حال ہی میں پیرس میں اپنےنئےبوائےفرینڈکےساتھ فن کرتےہوئےویڈیوسامنےآئی ہے۔ سبھی یہ جانناچاہتےہیں کہ ملائیکہ نےارجن کپورکےبعدکس کاہاتھ تھاماہےلیکن تاحال اس حوالےسےکوئی تفصیل سامنےنہیں آسکی ، ملائیکہ نےبھی ابھی اپنےپارٹنرکےچہرےسےنقاب نہیں اٹھایا۔
قارئین جانتےہیں کہ کچھ عرصےسےملائیکہ اورارجن میں بریک اپ کی خبریں چل رہی تھیں اوررپورٹس کےمطابق جوڑےنےکئی سال ایک ساتھ رہنےکےبعدخوشگواراندازمیں راہیں جداکرلیں ۔
ملائیکہ نےحال ہی میں اپنےپیرس کےدورےکی ایک ویڈیواپ لوڈ کی ہےجس میں وہ ہوٹلنگ کرتی اورسڑکوں پرانجوائےکرتی دکھائی دیتی ہیں ۔ اس ویڈیومیں چندتصاویربھی شامل کی گئی ہیں ۔ ایک تصویرمیں ملائیکہ کےپیچھےکھڑاکوئی شخص ان کےساتھ مررسیلفی لیتاہے۔
اس شخص کےبارےمیں لوگ یہ یقین کربیٹھےہیں کہ وہ ملائیکہ کی نئی محبت ہےجس کےساتھ ہو محبتوں کےشہرپیرس میں پرلطف لمحات گزاررہی ہیں۔