Home / علی حیدرکانیاگاناسوشل میڈیاپرمذاق بن گیا

علی حیدرکانیاگاناسوشل میڈیاپرمذاق بن گیا

Ali Haider latest song Laralala Lulu

ویب ڈیسک ۔۔ اولڈازگولڈوالی کہاوت ہرمعاملےمیں صحیح ثابت نہیں ہوتی ۔ کم ازکم گلوکارعلی حیدرکےمعاملےمیں توہمیں ایساہی دکھائی دیتاہے۔

علی حیدرایک عرصےبعداسکرین پرلوٹےلیکن ان کالوٹناکچھ اچھاثابت نہیں ہوا۔ 90کی دہائی کےمعروف سنگرکاحال ہی میں ریلیزکیاگیاگاناسوشل میڈیاپربی طرح پٹ گیااورمداحوں نےعلی حیدرکوکھری کھری سناڈالیں۔

علی حیدر کافی عرصے سےپردہ سکرین سے غائب تھےاوراب کچھ دن پہلےسکرین پرواپس لوٹےبھی ایسےکہ ناقدین نےپھرانہیں واپس لوٹ جانےپرمجبورکردیا۔ پرانی جینزسےشہرکی بلندیوں پرپہنچنےوالےعلی حیدرنےطویل عرصےبعداپنےنئے گانے "لارالالالولو” کے ساتھ سکرین پرواپسی کی۔

علی حیدر کی نئی میوزک ویڈیو یوٹیوب پر ریلیز ہوتےہی سخت ردعمل سامنےآیا۔ بہت سے لوگوں نے علی حیدر کو ان کی گلوکاری کی عجیب و غریب صلاحیتوں پرتنقید کا نشانہ بنایا، جب کہ کچھ نےعلی حیدرکو بتایا کہ انہوں نےکچھ سال پہلےاپنا میوزک کیریئر چھوڑ دیا تھا، پھر اس طرح کے نامناسب گانے کے ساتھ واپسی کیوں ؟!

علی حیدرپاکستانی موسیقار، نغمہ نگار، گلوکار، اور اداکار ہیں۔ گانا ہو، اداکاری ہو یا پروڈکشن، وہ ہرچیز میں مہارت رکھتےہیں۔ وہ 90 کی دہائی کے اوائل میں اپنے کیریئر کے عروج پرتھے۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …