Home / معروف شیف ذاکرانتقال کرگئے

معروف شیف ذاکرانتقال کرگئے

Chef Zakir passes away

ویب ڈیسک: معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اورامریکہ میں ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔

بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکرکوڈاکٹرزعلاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ اسی وجہ سےشیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔

شیف ذاکر کی نمازِجنازہ کل بعد نمازعصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔

شیف ذاکرٹی وی چینلزپرکھاناپکانےکےپروگرامزسےملک بھرمیں مشہورہوئے۔ ان کےبتائےہوئےطریقےسیکھ کرپاکستان میں بہت سےلوگ اچھاکھاناپکاناسیکھ گئے۔

ان کےجانےسےپاکستان ایک اچھےشیف سےمحروم ہوگیا۔ ان کی یادمدتوں ان کےچاہنےوالوں کوستاتی رہےگی۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔ آمین۔

یہ بھی چیک کریں

Dananeer Mobeen: No compromise on career, love won't come before success

محبت چھوڑدوں گی، کیرئیرنہیں: دنانیرمبین

Sunday, 10 May 2026 | Web Desk پاکستانی شوبزکی مقبول اداکارہ دنانیرمبین نےواضح کیاہےکہ چاہےمحبت …