Home / سمندرپارپاکستانیوں کیلئےسول ایوارڈکااعلان

سمندرپارپاکستانیوں کیلئےسول ایوارڈکااعلان

PM Shehbaz on Pak India war

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں بلکہ انہوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سمندر پار پاکستانیوں کے امور سے متعلق ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے محنت اور دیانت داری سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔ حالیہ اوورسیز پاکستانی کنونشن میں ان کی بھرپور شرکت، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شعبہ طب، تعلیم، انجینئرنگ اور کنسلٹینسی سمیت دیگر میدانوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور حلال روزی کما کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں ایک جامع پیکج متعارف کرایا ہے، جس کے تحت وہ افراد جو اسٹیٹ بینک کے ذریعے سب سے زیادہ ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجتے ہیں یا مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں، انہیں سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انہیں مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہیں پاکستان میں ان کی مہارت سے ہم آہنگ سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اعلان کردہ سہولیات اور ان پر عملدرآمد کی حکمت عملی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …