ویب ڈیسک ۔۔ بالی ووڈکےدبنگ خان سلمان خان کےممبئی میں واقع گھر پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کوپولیس نےگرفتارکرلیا۔
ممبئی پولیس حکام کے مطابق سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے لارنس بشنوئی گینگ کے وکی صاحب گپتا اور ساگرشری جوگندر پال کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا گیا۔
سلمان خان کے گھر پر اتوار کی صبح 2 موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگایا۔
فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کی تھی۔ لارنس بشنوئی مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور دیگرہائی پروفائل شخصیات کے قتل کے الزام میں دلی کی تہاڑجیل میں قید ہے۔
فائرنگ کرنےکےبعدبشنوئی گینگ کی طرف سےایک بیان بھی سامنےآیاتھاکہ یہ توصرف ایک ٹریلرتھا۔ واضح رہےکہ بشنوئی گینگ نےسلمان خان کوقتل کرنےکی دھمکی دےرکھی ہےاوراسی وجہ سےسلمان خان کی سیکیورٹی کوسخت کردیاگیاہے۔