ویب ڈیسک ۔۔ بشریٰ انصاری پاکستانی شوبزکاایک جانامانانام ہے۔ وہ ایک منجھی ہوئی ورسٹائل اداکارہ ہونےکےساتھ ساتھ ایک اچھی سنگربھی ہیں۔ وہ پیروڈی میں بھی بہت مہارت رکھتی ہیں۔ انہیں شوبزکی ایک کامیاب ترین شخصیت کہاجائےتوہرگزغلط نہیں ہوگا۔
بشریٰ انصاری کی نجی زندگی سےمتعلق بات کی جائےتووہ یقیناًبہت کامیاب اوراچھی نہیں گزری۔ انہوں نےاپنی زندگی کاایک طویل عرصہ پروڈیوسراقبال انصاری کےساتھ گزارا۔ دونوں کےبچےبھی اب شادی شدہ اوربال بچوں والےہیں۔
سب جانتےہیں کہ کچھ سال پہلےبشریٰ انصاری اوراقبال انصاری میں طلاق ہوگئی۔ طلاق کی وجہ دونوں میں ذہنی ہم آہنگی کانہ ہونابتایاجاتاہے۔ طلاق کےکچھ عرصہ بعدبشریٰ انصاری کی دوسری شادی نےان کی طلاق سےزیادہ کھلبلی مچادی۔ سوشل میڈیاسرکلزمیں بشریٰ انصاری کی دوسری شادی کی خبرگردش کرنےکےباوجودانہوں نےخبرکی تصدیق نہیں کی۔ لیکن آخرکاربشریٰ نےاس حوالےسےخاموشی توڑہی دی۔
بشریٰ انصاری نےاپنےدوسرے شوہر ڈراما نگار اقبال حسین کےساتھ اپنی ویڈیوجاری کردی۔ یو ٹیوب پراپنےفینزسےکہامجھ سے متعلق سوالات کے جوابات آج حاضر ہیں، پھراپنےشوہر اقبال حسین کا تعارف کروایا۔
بشریٰ انصاری نےویڈیومیں مزیدبتایاکہ تیس پینتیس سال شادی شدہ زندگی اوراس کےبعدطلاق اورپھرشادی کافیصلہ کوئی آسان بات نہیں لیکن دوستوں کےکہنےپردوسری شادی کامشکل فیصلہ کیا۔ ڈرامہ سیریل سیتاباگڑی کی شوٹنگ کےدوران اقبال حسین نےشادی پیغام دیا۔
بشریٰ انصاری کےشوہراقبال حسین نےکہاہمارے معاشرے میں بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنے پرباتیں سنناپڑتی ہیں جواچھی بات نہیں۔ جو لوگ سوچتے ہیں کہ بڑی عمر کی خواتین سے شادی کرنا بُرا ہے وہ اصل میں نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔
اسےمحض حسن اتفاق کہئےکہ بشری کےپہلےشوہرکانام اقبال انصاری اوردوسرےکانام اقبال حسین ہے۔