ویب ڈیسک ۔۔ صدرمملکت آصف زرداری کی اسلام آبادکےبابووں پرتنقید۔کہاان بابووں کی سوچ کی وجہ سےپاکستان غریب ہےورنہ اللہ نےپاکستان کوہرقسم کی دولت سےنوازرکھاہے۔
صدرزرداری گڑھی خدابخش میں ذوالفقارعلی بھٹوکی پینتالیسویں برسی کےموقع پرکارکنوں سےخطاب کررہےتھے۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان کےنصیب میں نہیں لکھاکہ یہ ملک غریب رہے۔یہ تواسلام آبادمیں بیٹھےہوئےبابولوگوں کی سوچ ، سمجھ اورکم عقلی ہےجس نےہمیں غریب رکھاہواہے۔
جلسےسےخطاب کرتےہوئےبلاول بھٹونےنام لئےبغیرپی ٹی آئی پرتنقیدکی اورکہاکہ آج بھی کچھ لوگ اپنی ذاتی اناکی تسکین کی خاطرملک کومعاشی اورسیاسی عدم استحکام کی جانب دھکیلناچاہتےہیں۔ بہترہوگادھرنادھرناکھیلنےکی بجائےمیزپربیٹھ کربات کریں۔
بلاول بھٹونےکہامیثاق جمہوریت کادس فیصدحصہ عدالتی اصلاحات پرمشتمل ہےجس کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرزسےمل کرکام کریں گے۔
واضح رہےکہ آصف زرداری اسلام آبادکی بیوروکریسی کواسلام آبادکےبابوکہتےہیں۔