ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب میں اپنی آنےوالی فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد، بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نےمکہ مکرمہ کارخ کیاجہاں انہوں نےعمرہ کی سعادت حاصل کی۔
سوشل میڈیاپرشاہ رخ خان کی مسجدالحرام میں عمرہ کرنےکےدوران تصاویرسوشل میڈیاپروائرل ہوئی ہیں ۔ ان تصاویرمیں شاہ رخ خان احرام باندھےدکھائی دےرہےہیں اورلوگوں نےانہیں گھیراہواہے۔
بالی سپرسٹارکوسعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اعزازی ایوارڈ سےبھی نوازاگیاہے۔ ایوارڈشومیں ہالی وڈکی ماضی کی معروف اداکارہ شیرون اسٹون شاہ رخ کواپنےقریب دیکھ کرہکابکارہ گئیں اورانہوں نےشاہ رخ کودیکھ کرتالیاں بجائیں۔ شاہ رخ نےبھی جھک کران کیلئےتعظیم کااظہارکیا۔