Home / عمران خان نےبڑی غلطی کااعتراف کرلیا

عمران خان نےبڑی غلطی کااعتراف کرلیا

Imran Khan Interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےسابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوتوسیع دینےکواپنی بڑی غلطی قراردیتےہوئےکہاہےکہ فوج میں کبھی کسی کوتوسیع نہیں ملنی چاہیے۔

بول نیوزکوانٹرویودیتےہوئےعمران خان نےاعتراف کیاکہ انہوں نےجنرل باجوہ کوتوسیع دیکربہت بڑی غلطی نہیں ، جنرل باجوہ نےہمارےساتھ ڈبل گیم کھیلی۔ اپنی بات کی وضاحت دیتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکہ جنرل باجوہ نےان کےساتھ ڈبل گیم اس طرح کھیلی کہ جنرل فیض حمیدکےڈی جی آئی ایس آئی کےعہدےسےہٹنےکےبعدان کی گیم چل پڑی اوروہ نوازشریف سےبات چیت کرتےرہے۔

عمران خان کاکہناتھاکہ جنرل باجوہ ان سےجوبھی کہتےوہ بھروسہ کرلیتےکیونکہ وہ ہرکسی پرآسانی سےبھروسہ کرلیتےہیں۔ انہوں نےکہ مجھےپتاہی نہیں چلاکہ کس طرح مجھےدھوکادیاگیا۔ عمران خان کےمطابق انہیں آئی بی نےبتایاکہ ڈبل گیم چل رہی ہے۔ یہ گیم جنرل فیض حمیدکےڈی جی آئی ایس آئی کےعہدےسےتبادلےکےبعدشروع ہوئی تھی ۔ انہوں نےکہاکہ جنرل فیض کےتبادلےکےبعدمجھےبھی ہٹانےکافیصلہ کرلیاگیاتھا۔

انہوں نےکہاشریف خاندان کو40 سال سے جانتا ہوں،یہ لوگ مشکل پڑنے پر باہر بھاگ جاتے ہیں اور این آر او لیکر واپس آ جاتے ہیں۔ عمران خان کاکہناتھایہ قیامت کی نشانی ہےکہ آصف زرداری مجھےکرپٹ ہونےکےطعنےدےرہاہے۔ سندھ کےلوگوں کوزرداری سےآزادکراوں گا۔ اب تک پھنسارہاسندھ نہیں جاسکا۔

عمران خان نےدعویٰ کیاکہ نیب ان کےنہیں بلکہ فوج کےکنٹرول میں تھااورانہی کےکہنےپرسب ہوتارہا۔ انہوں کہاکہ میری سب سےبڑی کمزوری یہ ہےکہ میں لوگوں پراعتبارکرلیتاہوں۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan admits mistake

حکومتیں توڑناغلطی تھی؛عمران خان پچھتانےلگے

ویب ڈیسک ۔۔ ایک حیرت انگیزخبرآپ سےشئیرکرنےجارہےہیں۔ خبریہ ہےکہ عمران خان نے پنجاب اورخیبرپختونخوامیں حکومتوں …