Home / نوازشریف نےبڑافیصلہ کرلیا ۔۔

نوازشریف نےبڑافیصلہ کرلیا ۔۔

Nawaz Sharif return

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےوطن واپسی کیلئےگرین سگنل دےدیا۔ ذرائع کےمطابق پنجاب اورکےپی اسمبلیاں ٹوٹنےکی صورت میں وہ فوری وطن واپس آئیں گے۔ اس سلسلےمیں وکلاسےمشاورت بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

قومی اخبارمیں شائع خبرکےمطابق نوازشریف کی عام انتخابات سےپہلےوطن واپسی کااصولی فیصلہ ہوچکاہے۔ ملک کےموجودہ سیاسی حالات کےتناظرمیں نوازشریف نےپارٹی کوہدایت کی ہےکہ عمران خان کی جانب سےپنجاب اورکےپی اسمبلیاں توڑےجانےکی صورت میں فوری الیکشن کرائےجائیں۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ ان انتخابات کیلئےمہم نوازشریف خودآکرچلائیں گے۔

نوازشریف کی وطن واپسی کےساتھ ہی عدالتوں میں ان کی زیرسماعت اپیلوں کی پیروی شروع کردی جائےگی۔ پارٹی ذرائع کاکہناہےکہ نوازشریف اب براہ راست ملکی سیاست میں حصہ لیں گےاورپارٹی کوان کی سیاسی رہنمائی حاصل رہےگی۔

ذرائع کےمطابق نوازشریف کےخلاف تاحیات نااہلی کیس فیصل واوڈاکےنااہلی کیس کےفیصلےکےبعدسےکافی کمزورپڑچکاہےاورفیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کےخاتمےکےبعدنوازشریف کی وطن واپسی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دورہوگئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Ch Pervez Elahi on Fawad Ch

موٹاپہلےپکڑاجاتاتواسمبلی بچ جاتی۔۔پرویزالہیٰ کی مبینہ آڈلولیک

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک مبینہ آڈیو سامنے …