ویب ڈیسک ۔۔ پاک فوج کی قیادت تبدیل ہوتےہی تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ سےتوقعات بھی تبدیل ہوگئی ہیں۔
قومی اخبارمیں شائع خبرکےمطابق فوادچودھری کہتےہیں ہمیں اسٹیبلشمنٹ سےجلدالیکشن کی توقع نہیں بلکہ ہم چاہتےہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی لحاظ سےغیرجانبداررہے۔ انہوں نےکہاکہ ہم چاہتےہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی حوالےسےکسی کی طرفداری نہ کرے۔
انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف جلدالیکشن حاصل کرلےگی اوراس مقصدکیلئےپنجاب اورکےپی اسمبلیاں تحلیل کرنےسمیت دیگرآپشن استعمال کئےجائیں گے۔