ویب ڈیسک ۔۔ معروف بالی وڈ اداکار ارشد وارثی کا 1100 کروڑ بھارتی روپے کمانے والی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘کےمرکزی کردارپربھاس کے کردار پردلچسپ تبصرہ وائرل ہوگیا۔
ایک پوڈکاسٹ میں ارشد وارثی سےاس فلم سے متعلق سوال کیا گیاتوانہوں نےجواب دیاکہ میں نے کالکی فلم دیکھی مجھےاچھی نہیں لگی، اس میں پربھاس بالکل جوکرجیسا لگا، تم نے اس کو کیا بنا دیا؟ کیوں کرتے ہیں ایسا مجھے نہیں سمجھ آتا۔ البتہ ارشدوارثی نےفلم میں امیتابھ بچن کے کردار کی تعریف کی اوراسے ناقابل فراموش قرار دیا۔
بھارت کی بلاک بسٹرفلم ’کالکی‘میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دپیکا پڈوکون اورڈشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم مختلف زبانوں میں رواں سال جون میں ریلیز ہوئی اور اس نے باکس آفس پر 1100 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔