Home / فائروال کافیصلہ پی ٹی آئی دورمیں ہوا

فائروال کافیصلہ پی ٹی آئی دورمیں ہوا

firewall installation in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ ملک میں پچھلےکئی دنوں سےفائروال کی تنصیب کولیکرحکومت پرکڑی تنقیدکی جارہی ہےلیکن اب اچانک سامنےآنےوالی ایک خبرنےسب کوچونکاکررکھ دیاہے۔

نجی ٹی وی کی خبرکےمطابق انٹرنیٹ سسٹم میں بفریعنی فائروال لگانےکافیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہوا۔ اس حوالےسےاس وقت کےوزیراعظم عمران خان کےآفس میں ایک اجلاس ہواجس کی دستاویزاب سامنےآگئی ہے۔ اس دستاویزکےمطابق 22اکتوبر2022کوہونےوالےاجلاس میں نیشنل فائروال سسٹم کوتیاراوراسےنصب کرنےکافیصلہ ہوا۔

اسی حوالےسےوزیراعظم آفس کی جانب سےسیکریٹری آئی ٹی کوایک خط بھی لکھاگیاجس میں کہاگیاکہ فائروال کی تنصیب کیلئےفریقین کی تجاویزاورعملدرآمدکیلئےآپشنزبھی تجویزکئےجائیں۔ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق نیشنل فائر وال سسٹم تیار اور نصب کرنےکےساتھ وی چیٹ کی طرزپرنیشنل سوشل میڈیا ایپلی کیشن بھی تیارکی جائے۔

ملک میں گزشتہ کئی روزانٹرنیٹ سست روی کا شکارہونےکےباعث صارفین اورآن لائن کاروبارکرنےوالوں کی جانب سےحکومت پرکڑی تنقیدکی جارہی تھی۔ وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نےایک پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ حلفاًکہتی ہیں حکومت نےانٹرنیٹ سلونہیں کیا،وی پی این کےزیادہ استعمال سےنیٹ سلوہوتاہے۔ کوشش ہےدوبارہ ایسانہ ہو۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …