ویب ڈیسک ۔۔ میں خوبصورت ، دلفریب اورپرکشش ہوں ، چاہتی ہوں لوگ مجھےدیکھیں ۔۔ یہ سوچ رکھنےوالی پاکستانی ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس کام سےزیادہ اپنےبولڈلباس اورحرکات کی وجہ سےخبروں میں رہتی ہیں۔ اب بھی انہوں نےایسا ہی کچھ کیاہےکہ سوشل میڈیاپربس انہی کےچرچےہیں۔
آمنہ الیاس کوگھومنےپھرنےاورماڈرن اسٹائل کےلباس پہن کراپنی تصاویرسوشل میڈیاپراپ لوڈکرنےکابہت شوق ہے۔ آمنہ کےچاہنےوالےان کی اس عادت سےاچھی طرح واقف ہیں اوریہی وجہ ہےکہ جب بھی آمنہ اپنی کوئی بولڈتصویرانسٹاگرام پراپ لوڈکرتی ہیں تووہ دیکھتےہی دیکھتےوائرل ہوجاتی ہے۔

سیاحت کی شوقین سانولی سلونی سی حسینہ آمنہ الیاس آج کل فرانس میں مٹرگشت کرتی پائی جارہی ہیں اوروہیں سےانہوں نےاپنی کچھ بولڈتصاویراپنےانسٹاگرام اکاونٹ پراپ لوڈکی ہیں جنہیں دیکھ کرکچھ لوگ توشایدخوش ہوں لیکن بہت سےایسےبھی ہیں جنہوں نےآمنہ کوسخت تنقیدکانشانہ بنایاہے۔
اپنےاوپرہونےوالی سخت تنقیدکونظراندازکرتےہوئےآمنہ پہلےبھی کہہ چکی ہیں کہ یہ ان کی زندگی ہےاوروہ جیسےچاہیں گی اسےگزاریں گی۔
آمنہ کیلئےالبتہ ہمارامفت مشورہ ہےکہ شوبزکےآسمان پرچاہےجتنامرضی اونچااڑولیکن ایک بات ضروریادرکھناکہ جتنااونچااڑوگی ، نیچےبھی اتناہی گرناپڑےگا۔
