Home / بولڈلباس پرتنقیدکرنےوالوں کوعلیزےشاہ کاکراراجواب

بولڈلباس پرتنقیدکرنےوالوں کوعلیزےشاہ کاکراراجواب

Pakistani Actor Alizeh Shah

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں سےشہرت حاصل کرنےوالی کم عمرخوبرواداکارہ علیزےشاہ کاحال ہی میں گلوکارساحرعلی بگاکےہمراہ ان کاپہلاگانا”بدنامیاں”ریلیزہواہے۔

اس گانےمیں علیزےشاہ نےبولڈلباس زیب تن کرکےڈانس بھی کیاہے۔ اس گانےکی ویڈیوسوشل میڈیاپرریلیزہوتےہی تنقیدکاطوفان امڈآیااورسوشل میڈیاپرعلیزےشاہ کےنام سےٹرینڈبن گئےجن میں مداحوں اورناقدین کی جانب سےان کےبولڈلباس اورڈانس پرانہیں خوب برابھلاکہاگیا۔

ایک دوروزاس تنقیدکوبرداشت کرنےکےبعداب علیزےشاہ نےاس تنقیدکاخودجواب دیتےہوئےتنقیدکرنےوالوں کوکھری کھری سنادیں اورکہاکہ انہیں حیرت ہےکہ لوگ اس قدرفارغ ہیں کہ فلسطینیوں کادکھ بانٹنےکی بجائےان کےلباس اورڈانس پرتنقیدکررہےہیں ۔

انسٹاگرام پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئےعلیزےکاکہناتھاکہ میں نے تمام میمز اور تنقید دیکھی ہے۔ بہرحال حقیقت یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے اور اس وقت پاکستان میں فلسطین کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے ایک معمولی موضوع زیر بحث ہے۔ کیا ہوگیا ہے ہمارے لوگوں کو؟

واضح رہےکہ عید کے تیسرے روز گلوکار اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کے ساتھ ان کا پہلا گانا ’’بدنامیاں‘‘ ریلیز ہوا ہے۔ جسے یوٹیوب پر محض تین دن میں تقریباً 1 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

تاہم جہاں لوگ گانے کی تعریف کررہے ہیں وہیں لوگ گانے میں علیزے شاہ کے لباس پر بھی تنقید کررہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

freddy 2022 review

فریڈی: 2022کی بیسٹ کرائم تھرلرفلم

کہتےہیں مجرم ماں کےپیٹ سےپیدانہیں ہوتے ۔۔ حالات انہیں جنم دیتےہیں۔ بہت سےلوگ اس سےمتفق …