لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کی انتہائی ٹیلنٹڈاورابھرتی ہوئی اداکارہ سجل علی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کےجوہردکھانےکےبعداب نئےمیدان میں قدم رکھنےجارہی ہیں۔۔
جی ہاں ۔۔ مداحوں کوسجل علی جلدہی معروف سنگرعاطف اسلم کےساتھ ان کےنئےآنےوالےگانےکی ویڈیومیں پرفارم کرتی دکھائی دیں گی ۔
سوشل میڈیاپریہ خبران دنوں وائرل ہےکہ سجل علی بہت جلدعاطف اسلم کےنئےگانےکی ویڈیومیں اداکاری کےجوہردکھائیں گی۔
رپورٹس کےمطابق عاطف اسلم نےاپنےنئےگانےکی شوٹنگ کاآغازبھی کردیاہے۔ سوشل میڈیاکےمطابق اس گانےکاٹائٹل رفتہ رفتہ ہےاوراسےپاکستان کےشمالی علاقےسکردومیں شوٹ کیاجارہاہے۔