Home / نیٹ فلکس پر2022میں آنےوالی مشہورکارٹون سیریز

نیٹ فلکس پر2022میں آنےوالی مشہورکارٹون سیریز

New Anime on Netflix 2022

الٹرامین ۔۔ سیزن 2

ویب ڈیسک ۔۔ نیٹ فلکس کےناظرین بڑی شدت سےمشہورسیزن الٹرامین کےدوسرےسیزن کاانتظارکررہےہیں ۔ اب ان ناظرین کیلئےخوشخبری ہےکہ 2022میں الٹرامین کادوسراسیزن ریلیزکیاجارہاہے۔ اس سیزن میں جاپانی جنگجو ٹوکوساٹسواپنےساتھیوں اوراتحادیوں کےہمراہ ستاروں کی دنیاسےآنےوالی خلائی مخلوق سےاپنی دھرتی کوبچاتادکھائی دےگا۔

چائلڈآف کامیاری

2022میں نیٹ فلکس پر آنے والی پہلی بین الاقوامی سطح کی خصوصی اینیمیٹڈ فلم چائلڈ آف کامیاری ہے۔ اس فلم کاجاپان میں ڈیبیوہوچکا ہےلیکن دنیاکےدوسرےملکوں میں بھی اس کاشدت سےانتظارکیاجارہاہے۔

اس فلم کی کہانی ایک معصوم بچی کےگردگھومتی ہےجسےاپنی ماں کو کھونے کے ایک سال بعد معلوم ہوا کہ اسے جاپان کے پارایزومونامی مقدس سرزمین میں دیوتاؤں کے سالانہ اجتماع کے لیےایک طویل اورکٹھن سفرکرنا ہے۔

گھوسٹ ان دی شیل ۔۔ سیزن 2

گھوسٹ ان دی شیل اب تک کی سب سے مشہور اینیمی فرنچائزز میں سے ایک ہے، تاہم، اس کی روایتی اینیمیشن سے سی جی آئی میں تبدیلی نے اینیمی کمیونٹی کے درمیان رائےکو تقسیم کر دیاہے۔

مستقبل قریب میں ٹیکنالوجی کی ترقی نے "سائبر برینز” کے نام سے مشہورسائبر کرمنلزکوجنم دیا ہے۔ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سائبورگ موٹوکو کسناگی جرائم کامقابلہ کرنےکیلئےمیدان میں آتاہے۔

آرمی آف دی ڈیڈ ۔۔ لاسٹ ویگاس ۔۔ سیزن 1

اس سیریزمیں امریکی شہرلاس ویگاس پرزومبیزحملہ آورہوجاتےہیں اورہیرواپنےساتھیوں کی مددسےشہریوں کوزومبیزسےبچاتادکھائی دیتاہے۔

سائبرپنک ایج رنرز: سیزن 1

سائبرپنک کی ریلیز گیم کے اندرموجودکچھ خرابیوں کےباعث تاخیرکاشکارگئی تھی۔ تاہم اب 2022میں اس کی ریلیزسےتوقع کی جارہی ہےکہ اسٹوڈیوٹرگرکےناقابل یقین آرٹ ورک کےساتھ
فلم شائقین کی امیدوں پرپورااترےگی اوراچھابزنس کرےگی۔

ایک بےگھربچہ جو مستقبل کے ایک ٹیکنالوجی اور جسم کوتبدیل کرنےکےجنون میں مبتلالوگوں شہر میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنی بقاکی جنگ لڑنےکی خاطروہ بچہ کرائےکاسپاہی بننےکافیصلہ کرتا ہے جسے سائبر پنک بھی کہا جاتا ہے۔

سپریگن ۔۔ سیزن 1
بیس سال پہلےریلیزہونےوالی فلم سپریگن مانگاکااینی میٹڈورژن ہمیں 2022میں دیکھنےکوملےگا۔ اسےبنانےمیں بہت محنت اوروقت لگاہے۔ توقع تھی کہ یہ فلم 2021میں ریلیزکیلئےتیارہوگی لیکن اب امیدہےشائقین 2022میں اس سےلطف اندوزہوسکیں گے۔

اس کارٹون فلم کی کہانی کچھ یوں ہےکہ صدیوں پہلےایک قوم نےزمین پر حکومت کی اوروقت کےساتھ ساتھ وہ قوم تباہ ہوگئی لیکن اس قوم نےآنے والی نسلوں کیلئےپیغامات چھوڑےہیں کہ ان کی استعمال کردہ طاقتور تخلیقات کو کیسے استعمال کیا جائے۔ آج کی دنیاکےمختلف گروہ اپنے دشمنوں کےاس قوم کی ایجادات کواستعمال کرناچاہتےہیں لیکن ان کے راستے میں کھڑا ہے آرکان کارپوریشن اوراس کے سپاہیوں کا ان کا ایلیٹ سکواڈرن جسےسپریگن کہا جاتا ہے۔

ڈرفٹنگ ہوم ۔۔ 2022

اس کارٹون فلم کی چنددوستوں کےگردگھومتی ہےجوایک ویران گھرمیں آرام کرنےکی غرض سےرکتےہیں لیکن اس گھرمیں داخل ہوتےہی وہ خودایک بہت بڑےسمندرکےبیچوں بیچ پاتےہیں اورواپسی کاکوئی راستہ نہیں لیکن انہیں ہرحال میں گھرواپس جاناہے۔

بلڈآف زیوس ۔۔ سیزن 2

مداحوں کو2022میں بلڈآف زیوس سیزن 2دیکھنےکوملےگابلکہ اس بات کی تصدیق بھی ہوچکی ہےکہ نیٹ فلکس پراس کاتیسراسیزن بھی آئےگا،

دنیا کے آغاز میں زیوس کی قیادت میں اولمپس کے خداؤں نے ٹائٹنز کو شکست دی۔ ان کی فتح کے بعد آخری ٹائٹن نے خداؤں کی مخالفت میں جنات کو دنیا پر اتار دیا۔ کئی سال بعد، مشرق سے ایک فوج، گرے ہوئے جنات کے جوہر کو اپنی فوج کی طاقت کو ہوا دینے کے لیے، یونان پر اتری۔ یونان کے مضافات میں، ایک عام آدمی، ہیرون، زیوس کے بیٹے کے طور پر اپنے ورثے اور دنیا کو بچانے کے لیے میدان میں آتاہے۔

ان سب کےعلاوہ پیسفک رم ۔۔ دی بلیک سیزن 2 , ڈریگن بلڈ سیزن 2, بیٹ اینڈ موشن سیزن 1, کیپٹن لیزرہاک سیزن 1, ڈیول مےکرائی سیزن 1, ایکسیپشن سیزن 1, لیڈی نپولین اوربہت سےزبردست سیزن سال 2022میں آپ کوانٹرٹین کرنےآرہےہیں ۔ اس حوالےسےہم اپنےقارئین کواپ ڈیٹ کرتےرہیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …