Home / پاکستان سےبڑاہاتھ ہوگیا۔۔

پاکستان سےبڑاہاتھ ہوگیا۔۔

Italian Company refuse to supply LNG to Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی مارکیٹ میں پاکستان سےبڑاہاتھ ہوگیا۔ سنگاپورکےبعداطالوی کمپنی نےبھی پاکستان کوایل این جی فراہم کرنےسےانکارکردیا۔

تفصیلات کےمطابق اطالوی کمپنی ای این آئی نے عالمی منڈی میں ایل این جی کی مانگ اورقیمت میں اضافےکےبعدنظریں پھیرلیں اورمعاہدےکی خلاف ورزی کرتےہوئےپاکستان کو چھ سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس مہیا کرنے کے معاہدے کی شق نمبر میگرفور کو نافذ کر دیا۔

اس شق کے تحت عالمی سپلائر خریدار ملک کو ایل این جی کی فراہمی سے انکار کر سکتے ہیں لیکن ایساکرنےپرانہیں معاہدے میں درج اس شق کے تحت جمع کرائی گئی ضمانت کی رقم سےہاتھ دھوناپڑیں گے۔ یعنی کوئی عالمی کمپنی پاکستان کو معاہدہ کرکے گیس سپلائی کرنے سے انکار کریگی تو اسکی زرضمانت دوسرا فریق ضبط کر لے گا۔

معاہدےکی خلاف ورزی کےبعداٹلی کی ای این آئی کمپنی کے3 ملین ڈالرپاکستان ضبط کر لے گا کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی سپاٹ پرائس 35 سے 40 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہیںاوراٹلی کی کمپنی نے 30 لاکھ ڈالر کی زرضمانت ضبط ہونے کی پرواہ نہیں کی کیونکہ اسے عالمی منڈی میں 3 ملین ڈالر کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ منافع حاصل ہو رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …