Home / فحش فلمیں بنانےوالی بھارتی اداکارہ کی کارستانیاں

فحش فلمیں بنانےوالی بھارتی اداکارہ کی کارستانیاں

Gihana Vasisth

ویب ڈیسک ۔۔ فحش فلمیں بنانےاورانہیں آن لائن فروخت کرنےکےالزام میں گرفتارہونےوالی معروف بھارتی اداکارہ گیہاناواسستھ کوعدالت نےجسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیاہے۔

گیہاناکوچندروزپہلےممبئی پولیس کی کرائم برانچ نےفحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت میں پولیس نےجورپورٹ جمع کرائی ہےاس کےمطابق اس دھندےمیں اداکارہ اکیلی نہیں بلکہ پورا گینگ ملوث ہے۔ گینگ میں پروڈیوسر و ڈائریکٹر، گرافک ڈیزائنر، اداکار اور کیمرہ مین سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں گرفتارکرلیاگیاہے۔

پولیس چالان کےمطابق ادا کارہ انڈسٹری میں آنے والی نئی اداکاراؤں کو کام کا جھانسہ دیکر فحش فلمیں بناتی تھی ۔ گیہاناکاشکاربننےوالی کچھ لڑکیوں نےبعدمیں پولیس کوشکایت کردی جس پرکارروائی کی گئی۔

پولیس کاکہنا ہےگیہانا واسستھ نے87 ویڈیوزایک پورٹل پر اپولوڈ کی تھیں جہاں دیڈیوز دیکھنے کی فیس 2000 بھارتی روپے تھی جبکہ پولیس نے 3 بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کردیے ہیں جن میں سبسکرائبیشن کی فیس آتی تھی اور ان اکاؤنٹس میں 36 لاکھ بھارتی روپے موجود ہیں۔

پولیس نےمبئی کے علاقے ملاد میں اس گھر پر بھی چھاپہ ماراجہاں فحش فلمیں بنانے کا کام کیا جاتا تھا۔ اس گھرسےفلمیں بنانےکاسامان اوردرجنوں گندی فلمیں برآمدہوئی ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

tere bin drama season 2

تیرےبن سیزن 2, تاریخ کااعلان ہوگیا

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کےشوقین خواتین وحضرات کیلئےخوشخبری ۔۔ جیواینٹرٹینمنٹ کی سپرڈوپرہٹ ڈرامہ سیریل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے