کسان احتجاج ، بھارتی اداکاروں کوشٹ اپ کال

Salmaan Khan

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی عوام کےبارےمیں عام تاثریہ ہےکہ وہ اپنےسیلیبریٹیزسےبہت پیارکرتےہیں ۔ یہ تاثربہت حدتک درست بھی ہےلیکن دہلی اورملک کےدیگرحصوں میں چلنےوالےکسان احتجاج میں مودی سرکاری حمایت کےبعدعوام نےبڑےبڑےبالی وڈاداکاروں کی بینڈبجاکررکھ دی اوربہت سوں شٹ اپ کال تک دےدی ۔

عوام کی جانب سےاس غیرمتوقع اورسخت ردعمل کےبعداب بھارتی اداکار اور کرکٹرز نے بھی کچھ کچھ بولناشروع کردیا ہے۔بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کا موقف سب جاننا چاہ رہے تھے،یہ موقف اب سامنے آگیا ہے، جسےسب حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان سے ممبئی میں ایک شو کے دوران کسانوں احتجاج سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر سلمان خان نےبہت ہی ڈپلومیٹک جواب دیا۔ کہا کہ صحیح اور سب سے درست چیز ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے3 بڑےخانزمیں سے اب تک صرف سلمان خان کا اس معاملے پر موقف سامنے آیا ہے۔ شاہ رخ اور عامر خان نے فی الحال معاملے پرلب سی رکھےہیں۔

اس سےپہلےبھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی حکومت اور اداکاروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے پیسے لیکر یہ اداکار مہم چلانے کے لیے میدان میں آگئے اور انہیں اپنے اس روئیے پر شرم آنی چاہیے۔

عوام نے اکشے کمار کوغیر ملکی قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر بولنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا معاملہ ہے اور اس میں کسی کینیڈین کو بولنے کا کوئی حق نہیں۔

اجے دیوگن کو ٹوئٹر صارف نے حکومت کا چمچہ کہتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ کر ٹوئٹ کرنا بہت آسان ہے۔۔

یہ بھی چیک کریں

Jamima Goldsmith

پردےکےبارےمیں عمران خان کاسابقہ موقف؟

ویب ڈیسک ۔۔ گزشتہ دنوں فون پرعوام کےسوالوں کاجواب دیتےہوئےوزیراعظم عمران خان نےملک میں بڑھتےہوئےجنسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔