Home / سوناکشی سنہاکےحمل کی افواہیں، الزام ظہیرکےسر

سوناکشی سنہاکےحمل کی افواہیں، الزام ظہیرکےسر

Sonakshi Sinha pregnant?

Date: July 10, 2025 | NewsMakers Desk

بولی وڈ ایک ایسی انڈسٹری بن چکی ہےجہاں فلموں سے زیادہ سلیبریٹیز کی ذاتی زندگی موضوعِ بحث بنی رہتی ہے۔ سوناکشی سنہا اوران کےشوہرظہیر اقبال کی جوڑی کےحوالےسےبھی ایک گرماگرم خبران دنوں سوشل میڈیاکی ہنڈیامیں پک رہی ہےاورپڑھنےوالوں کوپکابھی رہی ہے۔ اس خبرکی وجہ بنی ایک واٹس ایپ چیٹ

سوناکشی سنہاکےحاملہ ہونےکی افواہیں!

دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی شادی کو ایک سال بیت چکا ہے، مگر افواہوں کا طوفان تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ کبھی وزن بڑھنے پر سوال، کبھی جلدی والدین بننے کی خبریں۔ لیکن اس بار سوناکشی نےجو کیا، وہ ان کے انداز کی عکاسی بھی کرتا ہے اور سوشل میڈیاپران کےچاہنےوالوں کیلئےہنسےہنسانےکی وجہ بھی بن گیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ کا ایک مزاحیہ اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس نے فالوورز کو حیران، پریشان لیکن آخرمیں محظوظ کر دیا!

چیٹ کا آغازبھوک سے ہوا،بات وزن تک پہنچ گئی!

ظہیر پوچھتے ہیں:
"کیا تمہیں بھوک لگی ہے؟”
سوناکشی فوری جواب دیتی ہیں:
"بالکل نہیں! مجھے کھانا کھلانا بند کرو!”

ظہیر چھیڑتے ہوئے کہتے ہیں:
"مجھے لگا چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں!”
سوناکشی کا طنزیہ جواب:
"میں نے تمہارے سامنے ہی رات کا کھانا کھایا ہے، بس کرو اب!”

اور یہی وہ لمحہ تھا جب سوناکشی نے دل کی بات کہہ دی:
"اسی لیے سب کو لگتا ہے میں حاملہ ہوں… ظہیر! یہ سب بند کرو!”

مداحوں کو خوب مزہ آیا!

سوناکشی کے طنزیہ انداز اور ظہیر کے ساتھ محبت بھری نوک جھونک نے مداحوں کا دل جیت لیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی اس پوسٹ پر تبصرے کچھ یوں تھے:

"سوناکشی ہمیشہ ہنسانے کا بہانہ ڈھونڈ لیتی ہیں!”
"یہی انداز تو ہمیں آپ کا دیوانہ بناتا ہے!”

NDTV کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں سوناکشی نے کہا:
"میں نے شور ختم کرنے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ جب میں کام پر ہوتی ہوں، تو مجھے ایسی باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ذاتی زندگی میں سکون چاہتی ہوں۔”

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ نہ تو تنقید سے پریشان ہوتی ہیں، نہ ہی افواہوں کا بوجھ لیتی ہیں۔

سوناکشی کی آنےوالی فلم: نکیتا رائے

سوناکشی اب اپنے بھائی کُش سنہا کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم "نکیتا رائے” میں مرکزی کردار نبھانے جا رہی ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ پریش راول اور ارجن کپور بھی شامل ہیں، اور ریلیز کی تاریخ ہے 18 جولائی 2025۔

Source: News Urdu 18

یہ بھی چیک کریں

Zahid Ahmed actor apology

افسوس یہ الفاظ میرےمنہ سےنکلے: اداکارزاہداحمد

Tuesday, 04 November 2025 | Web Desk پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکار زاہد احمد نےسوشل میڈیاکانٹینٹ …