Thursday, 25 September 2025 | Web Desk
پاکستانی ڈراموں کی مشہوراداکارہ صائمہ قریشی نےشادی شدہ مردوں کومشورہ دیاہےکہ حرام کام کرنےسےبہترہےدوسری شادی کرلیں ۔
حال ہی میں ایک انٹرویومیں بات کرتےہوئےاداکارہ صائمہ قریشی نےکہاکہ 95فیصدمرددوسری شادی کےخواہشمند ہیں ۔ مردوں کو کسی کے جذبات کے ساتھ کھیلنے یا کسی کو اپنے جھوٹے وعدوں میں پھنسانے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ ان کی اپنی اولاد بھی ہے۔ حرام کام کرنے سے بہتر ہےمرد دوسرہ شادی کرلے۔
صائمہ قریشی نے کہاایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے شوہروں کی دوسری شادیاں خود کروائی ہیں حتیٰ کہ ایسے بھی کئی خاندان ہیں جہاں مرد کی 2 بیویاں ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہمارے یہاں مرد غیر ازدواجی تعلقات بنانے سے نہیں ڈرتے، حالانکہ انہیں اپنی بیوی کو اعتماد میں لےکر اس لڑکی سےنکاح کرلینا چاہیےکیوں کہ ایک مردکی غلط حرکت پوری نسل تباہ کردیتی ہے۔
ہمایوں سعیدکی والدہ کابیٹےکےڈراموں پرردعمل
اس سےپہلےبھی اداکارہ صائمہ قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شوہر کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اداکارہ کے وائرل ویڈیو کلپ پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔