Home / ماں میراڈرامہ دیکھ کرکیاکہتیں؟ہمایوں سعید

ماں میراڈرامہ دیکھ کرکیاکہتیں؟ہمایوں سعید

Humayun Saeed FUCHSIA interview

Monday, 8 August 2025 | Monitoring Desk

پاکستانی ڈراموں اورفلمزکےناموراداکارہمایوں سعیدکہتےہیں شروع شروع میں ان کی والدہ کوان کی اداکاری بالکل بھی نہیں پسندنہیں تھی۔ بلکہ وہ کہتی تھیں کہ تمہیں بالکل بھی اداکاری نہیں آتی بلکہ تمہیں تورونابھی نہیں آتا۔

فوشیامیگزین کےساتھ بات کرتےہوئےہمایوں سعیدنےکہاان کی والدہ مہندی ڈرامہ میں ان کی موت کاسین دیکھ کرروئیں توانہوں نےمجھےایسےکرداراداکرنےسےروکا۔ تب میں کہاکہ بتائیں میں نےکیسی اداکاری کی توانہوں نےمجھےڈانٹا۔

ہمایوں سعیدنےکہاکہ ان کےوالدان کےڈراموں میں کام کرنےسےقطعی لاعلم تھے۔ انہیں ایک باران کےدوستوں نےبتایاکہ آپ کابیٹاتوڈراموں میں کام کرتاہے۔ اداکارکےبقول ان کےوالدکیلئےیہ بہت سرپرائزنگ تھااورگھرآکرانہوں نےمیری والدہ سےپوچھاکہ تمہیں پتاتھاجس پروالدہ نےڈھکےچھپےالفاظ میں بتایاکہ ہاں اس نےبتایاتھا۔

ہمایوں سعیدنےمزیدکہاکہ ایک وقت ایسابھی آیاکہ جب میری پہلی فلم آئی تواس کاپریمیئرشودیکھتےہوئےمیرےوالدمیری کامیابی کودیکھ کربہت خوش ہوئے۔

دنانیرمبین کابےہنگم ڈانس

ڈرامہ انڈسٹری لڑکیوں کیلئےمحفوظ جگہ نہیں: ریحام رفیق

اداکارنےکہاکہ وہ شروع سےہی کامیاب نہیں تھے۔ انہوں نےبہت مشکل وقت دیکھاہےجب اچانک ان کےلڑکپن میں والدکاکاروبارختم ہوگیا، انہیں دنوں میراایک بھائی اونچائی سےگرکرمعذورہوگیا۔ تب اس کےمفت علاج کیلئےمیں نےہسپتالوں کےبہت چکرکاٹے۔ وہ بھائی آج بھی معذورہےاوراس کاعلاج تاحال چل رہاہے۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ آج بھی عاجز ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ وہ کچھ بھی نہیں تھے اور اللہ ہی نے انہیں وہاں پہنچایا جہاں وہ آج ہیں۔

ہمایوں نےکہاکہ ہرکامیابی کےبعدوہ خودکواللہ کےبہت قریب محسوس کرتےہیں۔ وہ آج بھی لڑکپن والےہمایوں سعیدہیں کیونکہ وہ دورانہیں بھلائےنہیں بھولتا۔

یہ بھی چیک کریں

Zahid Ahmed actor apology

افسوس یہ الفاظ میرےمنہ سےنکلے: اداکارزاہداحمد

Tuesday, 04 November 2025 | Web Desk پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکار زاہد احمد نےسوشل میڈیاکانٹینٹ …