مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: جولائی 3, 2022 - 2:27 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / بشریٰ انصاری نےاپنی طلاق کےرازسےپردہ اٹھادیا

بشریٰ انصاری نےاپنی طلاق کےرازسےپردہ اٹھادیا

Pakistani Actor Bushra Ansari

ویب ڈیسک ۔۔ اپنی مزاحیہ اداکاری سے سب کو ہنسانے والی اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلی مرتبہ ایک ویب شو میں اپنی 36 سالہ شادی کے خاتمے کی وجہ بتاکرمداحوں اورچاہنےوالوں کوحیران کردیا۔

ایک ویب شو کے دوران اداکارہ و میزبان میرا سیٹھی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر اقبال انصاری کو طلاق انہوں نےدی، شادی کے 36 سال بعدشوہر کو طلاق دینے کا فیصلہ اُن کا اپنا تھا۔

اداکارہ کےمطابق زندگی کےبرے وقت سے نکلنے کا حل ‘طلاق’ہے، میں نے اپنی شادی کے 36 سال بعد شوہر کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ میرے پاس طلاق دینے کا حق تھا۔ میرے والد نے میرے لیے یہ حق رکھاکہ میری بیٹی جب چاہے طلاق دے سکتی ہے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں وہ عورت نہیں ہوں جسے طلاق ہوئی بلکہ میں نے خود اپنے شوہر کو طلاق دی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب تک ہمیں سمجھ آئی کہ ہماری زندگی میں بہت مسائل ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتےتب تک بہت دیر ہوچکی تھی کیونکہ بچے اسکول جانے لگ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے میں جب بھی مشکل میں ہوتی تو سوچتی تھی کہ یہ وقت مشکل ہے یا پھر طلاق کے بعد والا مشکل ہوگا کیوں کہ میرے پاس دو بیٹیاں ہیں، اور اگلی زندگی میں بھی یہی مسائل رہے تو بہتر یہی ہے کہ اسی زندگی کو برداشت کیا جائے اوراس طرح ہم نے 36 سال گزار لیے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ جب میری بیٹیوں کی شادی ہوگئی اور اُن کے بچےبھی ہوگئے تو لگا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک دوسرے کو ریلیف دیا جائے، حالانکہ آج کل ایسا نہیں ہوتا۔

بشریٰ انصاری کی طلاق کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ انہوں نے اداکار وہدایت کار اقبال حسین سے دوسری شادی کرلی ہے تاہم اداکارہ اپنی نجی زندگی سے متعلق زیادہ تر خاموش ہی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sania Mirza Dance video

مزاحیہ ڈانس ویڈیو،ثانیہ مرزاکانیامشغلہ

ویب ڈیسک – پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔