Home / اداکارہ حرامانی کابڑےدل کامظاہرہ

اداکارہ حرامانی کابڑےدل کامظاہرہ

Actress Hira Mani

ویب ڈیسک۔۔ معروف پاکستانی اداکارہ حرامانی کوگزشتہ روزڈیفنس کراچی میں ان کےگھرکےباہردوڈاکوءوں نےلوٹ لیا۔ دوموٹرسائیکلوں پرسوارڈاکواداکارہ سےان کاموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔

ڈکیتی کی یہ واردات اس وقت ہوئی جب اداکارہ حرامانی کےدونوں بیٹَےبھی انکےہمراہ تھےاوروہ کسی کام کےبعدگھرلوٹی تھیں۔ ابھی وہ اپنےگیٹ کےباہرگیٹ کھلنےکاانتظارکررہی تھیں کہ پہلےسےان کاتعاقب کرتےدوڈاکوان کی گاڑی کےدائیں اوربائیں جانب آئےاوراداکارہ سےموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔

اس واردات کی ویڈیوفوٹیج بھی سامنےآچکی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر کے باہر آکر رکتی ہے ، جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی بیل بجاتا ہے۔

بعد ازاں اداکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور عین اسی لمحے پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ کی لٹنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوتےہی شہریوں کی جانب سےغم وغصےکےساتھ ساتھ اداکارہ کی سکیورٹی کی حوالےسےبھی تشویش ظاہرکی جارہی ہے۔

ادھراداکارہ نےاس سارےواقعےکےبعدبڑےدل کامظاہرہ کرتےہوئےخودکولوٹنےوالےڈاکوءوں کامعاف کردیا۔ حرامانی نےانسٹاگرام پرایک پوسٹ شئیرکی جس کےکیپشن میں لکھا کہ جا تجھے معاف کیا، میرا فون چھیننے والے۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …