انٹر نیشنل

بشارالاسدکوخاندان سمیت روس میں پناہ مل گئی

Bashar al Asad take refuge in Russia

ویب ڈیسک ۔۔ روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ فراہم کردی ہے۔ روسی چینل "ون” نے کریملن کے ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ بشار الاسد اور ان کا خاندان روس میں موجود ہیں۔ اس سے قبل بشار الاسد کے ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے سے متعلق مختلف خبریں گردش کررہی تھیں۔ یاد رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے کئی شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پربھی قبضہ کر لیاتھا، جس کے بعد بشارالاسد ملک سے فرارہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دمشق میں باغیوں …

مزید پڑھیں »

اسدخاندان کااقتدارڈبونےوالاباغی لیڈر

Who’s Abu Muhammad al Jolani?

حلب سے دمشق تک کی کامیاب فتح ویب ڈیسک ۔۔ ابو محمد الجولانی نے صرف 4 دنوں میں حلب سے حماۃ، پھر حمص اور آخرکار دمشق میں فتح کے جھنڈے گاڑ کر بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کا خاتمہ کیا۔ ان کی قیادت میں حیات تحریر الشام شام میں حزب اختلاف کی سب سے طاقتور مسلح قوت بن چکی ہے، جس نے شامی فوج کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ روس حملے میں موت کی جھوٹی خبریں بشار الاسد حکومت کی ایک ترکیب بھی اس وقت ناکام ہو گئی جب ابو محمد الجولانی کی روسی حملے میں مارے …

مزید پڑھیں »

بشارالاسدکی طیارہ حادثےمیں ہلاکت کی متضاداطلاعات

bashar al asad plane crash

ویب ڈیسک ۔۔ مفرور شامی صدر بشار الاسد کا طیارہ، جو مبینہ طور پر روس کی طرف روانہ ہو رہا تھا، ریڈار سے غائب ہوگیا ہے، جس کے بعد ان کے حادثے میں ہلاک ہونے کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے داخلے سے پہلے ہی بشار الاسد ایک طیارے میں نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئے تھے۔ عرب ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے کہا کہ میرا بشار الاسد سے آخری رابطہ ہفتے کی رات ہوا تھا۔ …

مزید پڑھیں »

شام میں اسدخاندان کےاقتدارکاسورج غروب

Bashar al Asad flees

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ شام میں نصف صدی بعداسدخاندان کےاقتدارکاسورج غروب ہوگیا۔ تحریرالشام نامی تنظیم کےباغیوں نےملک کانظام سنبھال لیا،سرکاری فوج پیچھےہٹ گئی ،باغیوں کوکسی مزاحمت کاسامنانہیں کرناپڑا ۔ اسدخان کےاقتدارکےخاتمےکےساتھ ہی عوام بڑی تعدادمیں سڑکوں پرنکل آئےاورجشن مناناشروع کردیا۔۔ باغیوں نےدمشق کےقریب جیل سےہزاروں قیدیوں کورہاکردیا ۔ کہاعوام جشن کےدوران ہوائی فائرنگ نہ کریں ، عوام اورسرکاری فوجی اہلکارسرکاری اداروں سےدوررہیں ۔۔ وزیراعظم محمدالجلالی ملک میں ہی ہیں اورانہوں نےعوام سےکہاکہ میں نےملک نہیں چھوڑا۔ باغیوں کےرہنمامحمدالجولانی کےمطابق ملک فی الحال وزیراعظم الجلالی ہی چلائیں گے۔ انہوں نےکہاکسی کوڈرنےکی ضرورت نہیں ، ہم کسی کےخلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔ …

مزید پڑھیں »

بھارت میں کسانوں کادہلی چلومارچ پھرشروع

Kisaan March in India

کسانوں کا "دہلی چلو مارچ” 6 دسمبر سے پنجاب اور ہریانہ میں دوبارہ شروع ہو گیا، حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد۔ ہریانہ میں بی جے پی کی مزاحمت کے باعث کسانوں نے ٹریکٹر کی بجائے پیدل دہلی جانے کا فیصلہ کیا۔ کسانوں کے "دہلی چلو مارچ” کے پیش نظر دہلی کی سرحدوں اور ملحقہ علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ………….. بھارت میں کسانوں کا "دہلی چلو مارچ” دوبارہ شروع ویب ڈیسک ۔۔ بھارت میں کسانوں کی تحریک ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے، اور "دہلی چلو مارچ” پنجاب اور ہریانہ میں 6 دسمبر …

مزید پڑھیں »

ایلون مسک ٹرمپ کی قربت کافائدہ نہ اٹھائیں: سیم آلٹمین

New York Times DealBook conference

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین کا ایلون مسک پر اپنے اعتماد کا اظہار۔ آلٹمین نے کہا کہ ایلون مسک سیاسی طاقت کو اپنے کاروباری حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔ سیم آلٹمین نے مسک کے ٹرمپ انتظامیہ میں نئے محکمہ گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہ کے طور پر کردار پر بات کی۔ آلٹمین کے مطابق سیاسی طاقت کو کاروباری فائدے کے لیے استعمال کرنا "غیر امریکی” ہوگا۔ ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے ساتھ اختلافات کے باعث مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ آلٹمین نے کہا مسک …

مزید پڑھیں »

پاکستانیوں کیلئےسکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم

Pak Bangladesh ties

ویب ڈیسک ۔۔ بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بھارت فرار کے بعد سے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔ اس دوران نئی دہلی کی جانب سے روایتی طور پر مخالفانہ پروپیگنڈا بھی جاری ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستانی شہریوں کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کر دی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت پر بھارت میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے شدید تنقید …

مزید پڑھیں »

بلیوسکائی: دنیابھرمیں تیزی سےمقبول ہونےوالاسوشل میڈیاپلیٹ فارم

What is Blue sky?

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےامیرترین شخص ایلون مسک پرایک طرف قسمت مہربان تودوسری جانب ان کیلئےایک بری خبربھی ہے۔ حال ہی میں ہونےوالےامریکی صدارتی انتخابات میں ایلون مسک کےقریبی دوست ڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوئےاوراس کامیابی کےساتھی ہی مسک کی دولت میں بیٹھےبٹھائےاربوں ڈالرکااضافہ ہوگیا۔ یہ بھی سننےمیں آرہاہےکہ ٹرمپ انہیں اپنی کابینہ میں کوئی اہم پوزیشن دیناچاہتےہیں۔ یہ کہناشایدغلط نہ ہوگاکہ ایلون مسک کی پانچوں انگلیاں گھی اورسرکڑاہی میں ہے،لیکن اچانک سےسامنےآنی والی ایک پیشرفت نےمسک کےمداحوں کوبھی فکرمندکردیاہے۔ جی ہاں ، مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سےملتےجلتےڈی سینٹرلائزڈ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم’بلیو اسکائی‘کی مقبولیت میں اچانک ہونےوالےاضافے نے دنیابھرمیں …

مزید پڑھیں »

ٹک ٹاک کوکینیڈامیں دفاتربندکرنےکاحکم

Canada to close TikTok offices

ویب ڈیسک ۔۔ کینیڈانےچینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دےکرملک سے اپنےتمام دفاتربند کرنےکاحکم دے دیا۔ امریکی اخبار’دی گارجین‘کے مطابق کینیڈین وزیرسائنس وصنعت فرانسس فلپ چمپیگن نےٹک ٹاک کو فوری طور پرکینیڈامیں اپنے آپریشنز بند کرنے کا حکم دیا۔ کینیڈین وزیر کے مطابق ٹک ٹاک کے دفاتر بند کیے جا رہے ہیں، ایپلی کیشن کے استعمال پر پابندی نہیں لگائی جا رہی۔ انہوں نے کہاحساس اداروں سمیت مختلف اداروں نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قراردیا، جس کےبعد ایپلی کیشن انتظامیہ کو اپنے دفاتر بند کرنےکیلئےکہاگیا۔ کینیڈین حکومت نےاگرچہ ٹک …

مزید پڑھیں »

ٹیکساس اسمبلی کےپاکستانی رکن کااعزاز

Salmaan Bhojani reelected in Texas Assembly

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی نژادامریکی سلمان بھوجانی دوسری بارٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کےرکن منتخب ہوگئے۔ بطورڈیموکریٹک امیدوارسلمان بھوجانی دوسری باریہ انتخابات جیتنےمیں کامیاب ہوئےلیکن اس مرتبہ انہیں یہ انتخاب بلامقابلہ جیتنےکااعزازحاصل ہوا۔ کراچی سےتعلق رکھنےوالےسلمان بھوجانی یونیورسٹی آف ٹیکساس،ڈیلاس کے گریجویٹ ہیں اورانہوں نے سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ اٹارنی اورسٹی کونسل کے رکن بھی رہ چکےہیں۔ سلمان بھوجانی نےاپنے پہلے دورمیں جن امورپرقانون سازکرائی ان میں سے ایک بل میں ریاست کے ری پبلکن گورنرگریگ ایبٹ سے مطالبہ کیا گیاکہ غزہ جنگ بندی کے لیے تمام تر وسائل اختیار کیے جائیں۔ صحت کی …

مزید پڑھیں »