ویب ڈیسک ۔۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی پولیس نےوزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف "انصاف میں رکاوٹ ڈالنے”کے الزام میں تحقیقات کااعلان کیاہے۔ انادولوایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ،اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن نےاطلاع دی کہ پولیس سارہ نیتن یاہو پرگواہ کوہراساں کرنےاورانصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنےکیلئےتحقیقات شروع کرنےجارہی ہے۔ یہ اقدام چینل 12 کے پروگرام "اوودا” پر نشر ہونے والی ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ کے بعد کیا گیا، جس میں سارہ نیتن یاہو کے ان الزامات میں ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے گئے کہ انہوں نے اپنے شوہر کے مقدمے میں …
مزید پڑھیں »انٹر نیشنل
چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ کی ویڈیو اورتصاویر منظرِ عام پر
ویب ڈیسک ۔۔ چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔ یہ طیارہ غیر روایتی ڈیزائن کا حامل ہے۔ سوشل میڈیا پرگردش کرنےوالی ویڈیوزمیں اس منفردطیارےکوپروازکرتےہوئےدکھایا گیاجبکہ اس کےہمراہ چینی جے20 اسٹیلتھ طیارہ بھی پروازکرتادکھائی دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ طیارہ ممکنہ طور پر چین کا سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ ہو سکتا ہے،جس میں جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیاہے۔ بھارتی میڈیاکےمطابق اس طیارےکوریڈارپرپکڑنا تقریباً ناممکن ہو گا۔ بھارتی میڈیا میں اس طیارےکےبارےمیں تشویش کااظہارکرتےہوئےکہا گیاکہ اگر یہ طیارہ چین کی فضائیہ میں شامل ہوتا ہے، تو یہ بھارت کیلئےبڑاخطرہ ثابت ہوگا۔ غیر …
مزید پڑھیں »آٹزم کےعلاج کیلئےڈیجیٹل کلینک کاآغاز
ویب ڈیسک ۔۔ آٹزم کے شکار افراد کے لیے طائف عزیزکاروان کی کامیابی کے بعدسوسائٹی آف آٹزم فیملیز سعودی عرب کےپہلے ڈیجیٹل کلینک کی شروعات کیلئے تیار ہے، جہاں ماہرین، ڈاکٹرزاوردیگرپیشہ ورلوگ خدمات سرانجام دیں گے۔ طائف عزیزکاروان اپنی نوعیت کا پہلا اقدام تھاجس نے سعودی عرب بھر میں سفر کیا۔ یہ قافلہ جون 2023میں سوسائٹی آف آٹزم فیملیز کے تحت شروع کیا گیا، جس نے آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کے شکار افراد اور ان کے خاندانوں کو جامع صحت کی خدمات، خصوصی طبی مشاورتاورمفت سہولیات فراہم کیں۔ وزارت صحت اوروزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی کےاشتراک سےطائف عزیزکاروان نےآٹزم اسپیکٹرم …
مزید پڑھیں »ایران میں واٹس ایپ اورگوگل پلےسٹورپرپابندی ختم
اہم نکات: پابندیاں ختم: ایران نے دنیابھرمیں مقبول مغربی پلیٹ فارمز، بشمول واٹس ایپ اور گوگل پلے، پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اتفاق رائے: سپریم کونسل آف سائبر اسپیس کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور کابینہ کے وزراء شریک تھے۔ مقامی پلیٹ فارمز کی حمایت: اجلاس میں سائبر اسپیس کی منظم حکمرانی اور مقامی پلیٹ فارمز کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ وزیر کا بیان: وزیر اطلاعات و مواصلات، ستار ہاشمی نے اتحاد اور تعاون پر صدر، میڈیا، اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انٹرنیٹ آزادی کی سمت …
مزید پڑھیں »جاپانی کرسمس کوویلنٹائن ڈےکےطورپرکیوں مناتےہیں؟
ویب ڈیسک ۔۔ شادیوں اورشرح پیدائش میں اضافےکی کوششوں میں مصروف جاپانی حکومت کیلئےکرسمس کاتہواربہت مددگارثابت ہوسکتاہے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کےمطابق جاپان میں طویل عرصےسےکرسمس کوویلنٹائن ڈےکےطورپرسمجھا جانےلگاہے۔ اس دن کوشادی شدہ جوڑےخاص اہتمام سےمناتےہیں۔ باہرنکلتےہیں، کرسمس کی سجاوٹ دیکھتے ہیں، فینسی ریسٹورانٹس میں کھانا کھانےکےعلاوہ لگژری ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں۔ ہرطرف رومانوی ماحول ہوتا ہے، ٹوکیو سے لے کر ہوکائیڈو تک جوڑے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے سڑکوں پرواک کرتےہیں ۔چمکدار درختوں سے سجی گلیوں میں یہ منظراوربھی خوابناک دکھائی دیتا ہے۔ نوجوان جوڑے شام کے بعد باہرنکل کرخوبصورت ماحول کوانجوائےکرتےہیں اوریہ سب محبت کوبڑھانےکیلئےبہت سازگاراورمددگارہے …
مزید پڑھیں »حسینہ ہمارےحوالےکرو
ویب ڈیسک ۔۔ ہماری حسینہ ہمارےحوالےکرو ۔ بنگلادیش حکومت نےسابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکوحوالےکرنےکیلئےبھارتی حکومت کوباضابطہ خط لکھ دیا۔ بنگلادیش کےعبوری وزیرخارجہ توحیدحسین کہتےہیں بھارت اوربنگلادیش کےدرمیان قیدیوں کی حوالگی کامعاہدہ موجودہے،اسی معاہدےکےتحت شیخ حسینہ واجدکوواپس لایاجائےگا۔ بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کیا جائے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ اور حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلادیشی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا ۔ رواں برس جولائی میں بنگلادیش میں طلبہ کی …
مزید پڑھیں »بدلےبدلےسےٹرمپ نظرآتےہیں
ویب ڈیسک ۔۔ ڈونلڈٹرمپ نےصدارتی حلف برداری سےپہلےڈرامائی اندازمیں اپنےنئے ہیئرسٹائل کےساتھ مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ نومنتخب امریکی صدر نے فلوریڈا کے ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب ویسٹ پام بیچ میں اپنےنئی لک کی رونمائی کی توسب ہکابکارہ گئے۔ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں، ٹرمپ کو اپنے نئے "ہیٹ ہیئر” لک کے ساتھ مداحوں کےایک پرجوش ہجوم سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی یہ کلپ وائرل ہوا،ٹرمپ کے حامیوں نے فوراً اپنے ایکس اکاؤنٹس پر ٹرمپ کی نئے لک پر اپنے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ ایک نے لکھا، انہوں نے …
مزید پڑھیں »یورپی یونین کاشام کی صورتحال پردلچسپ تبصرہ
ویب ڈیسک ۔۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس نےشام کی صورتحال کےحوالےسےانتہائی دلچسپ تبصرہ کیاہے۔ کہتی ہیں شام کےمستقبل میں روس، ایران اورانتہاپسندی کیلئےکوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئےانہوں نےشام پرعائدپابندیاں اٹھانےکااشارہ بھی دیااورکہاکہ یورپی یونین کے وزراء اس بات پر متفق ہیں کہ شام کی قیادت کو روسی اثر و رسوخ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔ کایاکالس کاکہناتھایورپی یونین شام کی تعمیر نوکیلئےاپنا کرداراداکررہی ہے اور شام کی نئی قیادت میں ایک جامع سیاسی راستہ شروع کرنے کے لیے اپنی حمایت …
مزید پڑھیں »ڈونلڈٹرمپ دوسری بارپرسن آف دی ایئرقرار
ویب ڈیسک ۔۔ ٹائم میگزین نے ایک بار پھر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے لیے "پرسن آف دی ایئر” قراردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، ٹرمپ نے 5 نومبر کے انتخابات میں نائب صدر کاملا ہیریس کو شکست دی تھی۔انہیں سرخ ٹائی اور ایک فکر انگیز پوز کے ساتھ میگزین کے سرورق پر جگہ دی گئی ہے۔ ٹائم میگزین کے چیف ایڈیٹر سیم جیکبز نے وضاحت کی کہ ٹرمپ کو تاریخی واپسی، غیر معمولی سیاسی تبدیلی، اور دنیا میں امریکہ کے کردار کو بدلنے کے لیے 2024 کی بہترین شخصیت …
مزید پڑھیں »دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم
ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے مقدمے میں والد اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دے دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چار روزہ سماعت کے دوران، پاکستانی نژاد والد نے اپنا سابقہ بیان واپس لے لیا اور سارہ پر تشدد کرنے کا اعتراف کیا۔ سارہ کے والد نے اعتراف کیا کہ سوتیلی ماں کئی ہفتوں تک 10 سالہ بچی کو مسلسل مارتی رہی۔ عرفان شریف، جو کہ سارہ کے والد ہیں، نے مزید کہا کہ سوتیلی ماں کے ظالمانہ تشدد کے نتیجے میں سارہ کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہایہ …
مزید پڑھیں »