ویب ڈیسک ۔۔ ریکارڈزپرریکارڈبنانےوالی سپرہٹ ٹالی وڈفلم باہوبلی سےشہرت پانےوالےنوجوان اداکارپرابھاس اپنےمداحوں میں اس قدرمقبول ہیں کہ لوگ ان کی فلم کابالکل ویسےہی انتظارکرتےہیں جیسےغریب مفت کی بریانی کااورپھربریانی ملتےہی اس پرٹوٹ پڑتاہے۔ پرابھاس اورپوجاہیگڑےکی آنےوالی فلم ‘رادھےشیام’کابھی اسی شدت سےانتظارکیاجارہاہے۔ پہلےتواس فلم کی ریلیزکی تاریخ فائنل نہیں ہورہی تھی لیکن اب اس فلم کی فائنل ریلیزڈیٹ کااعلان کردیاگیاہے۔ جی ہاں ۔۔ پرابھاس اورپوجاہیگڑےکی فلم رادھےشیام 11مارچ2022کودنیابھرمیں ریلیزکردی جائےگی ۔ اس سےپہلےرادھےشیام بنانےوالوں نےاعلان کیاتھاکہ ہدایتکاراجہ مولی کی فلم آرآرآرکی ریلیزڈیٹ کوسامنےرکھتےہوئےاسے29اپریل یا18مارچ کوریلیزکیاجائےگا۔تاہم پھرآرآرآرکی ریلیزڈیٹ 25مارچ فائنل ہونےکےبعدفیصلہ کیاگیاکہ رادھےشیام کو11مارچ کوریلیزکردیاجائے۔ رادھےشیام بنانےوالوں کاخیال ہےکہ اسےآرآرآرکی ریلیزسےپہلےکافی وقت …
مزید پڑھیں »انٹرٹیمنٹ
ایک خاندان،کئی سپرسٹار،کنفیوژن پیداکرنےلگا
ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کی ساوتھ فلم نگری کہاجاتاہےکہ بالی وڈسےبھی بڑی ہے۔ ساوتھ تیلگوفلم انڈسٹری نےبہت بڑےبڑےسپراسٹارزپیداکئےہیں جنہیں فینزپاگلوں کی طرح پیارکرتےہیں۔ رجنی کانت کی مثال سب کےسامنےہیں کہ ان کاکسی فلم میں کام کرناہی اس کےہٹ ہونےکی ضمانت بن جاتاہے۔ اسی طرح ساوتھ کی ایک فلم نگری سےتعلق رکھنےوالی ایک فیملی ایسی بھی ہےکہ جس میں ایک سےبڑھ کرایک سپرسٹاربھراہواہے۔ کپل شرماکےشومیں شریک ساوتھ فلم انڈسٹری کےمایہ نازہیرورام چرن سےجب میزبان نےپوچھاکہ رام چرن آپ کےوالدچرن جیوی بہت بڑےسپرسٹار، آپکےانکل پون کلیان بہت بڑےسپرسٹار،آپ بڑےسٹار،آپکےکزن الوارجن بہت بڑےسپرسٹار۔ جب کبھی کوئی فین ملتاہےتوآپ کنفیوزنہیں ہوتےکہ کس کافین ہے؟ …
مزید پڑھیں »ایک فلم کیلئےڈیڑھ ارب روپےکی پیشکش
ویب ڈیسک ۔۔ پشپا: دی رائز کی کامیابی کے بعد اللوارجن کی مانگ آسمان کوچھونےلگی ہےاوربڑےبڑےنامی گرامی ہدایتکاراورپروڈیسرزکروڑوں روپےجیب میں ڈالکران کےپیچھےپیچھےگھوم رہےہیں ۔ بھارتی میڈیاکی پورٹس پر یقین کیا جائے تو اللو ارجن اپنی آنے والی فلم کے لیے ہدایت کارمشہورہدایتکارایٹلی کی آنےوالی فلم میں کام کرسکتے ہیں۔اطلاعات کےمطابق، اداکارکو فلم کےلیےلائکاپروڈکشن نے100 کروڑ روپے کے معاوضےکی پیشکش کی ہے۔ اگرہم پاکستانی کرنسی میں دیکھیں تویہ رقم تقریباڈیڑھ ارب کےقریب بنتی ہے۔ اللو ارجن ہدایت کارسوکمارکی پشپا: دی رائز میں اپنی لاجواب اداکاری پردنیابھرسےدادوصول کررہےہیں۔ پانچ زبانوں میں ریلیز ہونے والی فلم پشپا – دی رائزبلاک بسٹر ثابت ہوئی …
مزید پڑھیں »شاہ رخ کی لوہوسٹل فروری میں ریلیزہوگی
ویب ڈیسک ۔۔ باب بسواس کےبعدشاہ رخ کےادارےریڈچلیزانٹرٹینمنٹ کےزیراہتمام بننےوالےتھرلر’لوہاسٹل’کی ریلیزکی تیاریاں جاری ہیں۔ بالی وڈمیڈیاکےمطابق لوہوسٹل کوسینماگھروں کی بجائےبراہ راست زی فائیوپرریلیزکیاجائےگا۔ تفصیلات کےمطابق لوہوسٹ کو18فروری کوزی فائیوپرریلیزکیاجائےگا۔ بالی ووڈ ہنگامہ کےمطابق ٹریلر فروری کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔ یہ ایک کمپیکٹ لیکن موثر تشہیری مہم ہوگی جو2سے3ہفتےجاری رہےگی اورریڈچلیزپرامیدہےکہ اپنی کاسٹ اوردلچسپ کہانی کی بدولت ہوہوسٹل زبردست کامیابی حاصل کرےگا۔ لو ہوسٹل کی ہدایت کاری گڑگاؤں (2017) سے شہرت پانےوالےشنکر رمن نے دی ہےاور اس میں وکرانت میسی، بوبی دیول اور سانیا ملہوترانےاداکاری کےجوہردکھائےہیں۔” سانیا ملہوترا سپر اسٹار کی پروڈیوس کردہ فلم میں کام کرنے …
مزید پڑھیں »سلمان خان اورہالی وڈسٹارجان ٹراولٹاکی ملاقات
ویب ڈیسک ۔۔ بالی وڈسپر اسٹار سلمان خان کی ہالی ووڈلیجنڈ جان ٹراولٹا سے ملاقات ۔ سعودی عرب کےدارلحکومت ریاض میں منعقدہ ایک تقریب میں دونوں سٹارزکی ملاقات کےیادگارلمحوں کوکیمرے نے قید کر لیا۔دونوں خوشگوارموڈمیں ایک ساتھ بیٹھےرہے۔ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں دونوں ستاروں کے درمیان خوشگوار موڈ کا تبادلہ ہوا۔ سالانہ تقریب میں موسیقی، فلم، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کے فنکاروں کو ایوارڈ دئیےجاتےہیں ۔ سلمان خان فین کلب کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سپر اسٹار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کے پاس جاکران کی …
مزید پڑھیں »ہم ٹی وی کانیاڈرامہ بےقدر،کہانی اورکردار
ویب ڈیسک ۔۔ ہم ٹی وی اگلےماہ ایک اورزبردست ڈرامہ بیقدرآن ائیرکرنےجارہاہے۔ شوبزہٹ کےمطابق بیقدرمیں مرکزی کردارانعم فیاض اورحماد فاروقی ادا کر رہے ہیں۔ شوبزماہرین کےمطابق بیقدرہم ٹی وی کےکامیاب ڈراموں کی فہرست میں ایک اوراضافہ ثابت ہوگا۔ بیقدرکی کہانیبیقدر ڈرامے کی کہانی رومانوی جذبات اورتفریح سے بھرپور ہے۔ ناظرین انعم فیاض اور حسن احمد کی آن اسکرین جوڑی کوایک نئےاندازمیں دیکھیں گے۔ انعم فیاض ایک باصلاحیت پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ ہیں۔ انہوں نے اپنےفنی کیرئیر کا آغاز 2011 میں کیا اورکئی ڈراموں میں مرکزی کرداراداکئے۔ 2016میں ان کی شادی اسد انور سےہوئی۔ انہوں نے شادی کے بعدبھی اپنا شوبز کیریئر …
مزید پڑھیں »پری زادکےمداح امیروں سےناراض
ہم ٹی وی کےمقبول عام ڈرامےپری زادکی آخری قسط کومداحوں کی بڑی تعدادنےسینماگھروں میں جاکردیکھا۔ہم ٹی وی کی سکرین پراس ڈرامےکی آخری قسط منگل یکم فروری کےروزنشرکی جائےگی۔ منفردڈرامہ پری زاد اپنی کاسٹ اورمضبوط کہانی کی وجہ سےپہلی قسط سے ہی شائقین کےدل جیت چکاہےاوراس ڈرامےکی مقبولیت میں اضافہ ہی ہواہے،کمی نہیں ۔ سنیما گھروں میں جاکرپری زادکی آخری قسط دیکھنےوالےمداحوں نے ٹوئٹر پرڈرامے کا آخری سین پوسٹ کیا ہے۔ پریزاد آرجےاینی سے ملےاورخوش قسمتی سےڈرامےمیں ان کی موت نہیں ہوئی۔ سوشل میڈیاصارفین نےسینماگھروں کوجانےوالوں پرتنقیدکرتےہوکہاہےکہ امیروں نےسینماوں میں پری زادکی آخری قسط دیکھ لی اورپھراس کاسین ٹویٹرپرپوسٹ کرکےہماراسسپنس ختم …
مزید پڑھیں »دی فیم گیم ۔ مادھوری کی پہلی ویب سیریز
ویب ڈیسک ۔۔ بالی ووڈکی دنیامیں اپنی بہترین اداکاری اورلاجواب ڈانس سےلاکھوں دلوں کومسخرکرنےوالی مادھوری ڈکشٹ بہت جلداپنےچاہنےوالوں کوایک ویب سیریزمیں نظرآئیں گی ۔بالی وڈڈانس کوئین کےڈیجیٹل ڈیبیوپران کےمداح بہت پرجوش ہیں۔ نیٹ فلیکس کی جانب سے گزشتہ سال اعلان کردہ اس سیریز کاابتدائی طورپرنام ‘فائنڈنگ انامیکا’تھا جسےاب تبدیل کر کےدی فیم گیم کردیا گیا ہے۔ اس سیریزکےپروڈیوسرکرن جوہرنے جمعرات کو شو کا ایک ٹیزر ڈراپ کر کے ڈکشٹ اسٹاررفلم کے نئےنام اورریلیزکی تاریخ کااعلان کردیا۔ اپنےٹویٹرہینڈل پرکرن نے لکھا:شہرت اور اسٹارڈم کے پردے کے پیچھے ہمیشہ ایک چھپی ہوئی سچائی ہوتی ہے۔ بالی ووڈ کی سب سے بڑی اسٹارانامیکا …
مزید پڑھیں »بچن پانڈے:اکشےکےچاہنےوالوں کاانتظارطویل
ویب ڈیسک ۔۔ اکشےکمارکےچاہنےوالوں کاانتظارطویل ۔ اپنےپسندیدہ ہیروکی فلم بچن پانڈےدیکھنےوالوں کومزیدکچھ روزصبرسےکام لیناہوگا۔ فلم بچن پانڈےکےپروڈیوسرنےایک ہفتہ پہلےاکشےکماراورکریتی سانن کی فلم کی ریلیزکیلئےنئی تاریخ کااعلان کیاتھا۔ فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 18 مارچ 2022 کو ریلیز ہوگی۔ تاہم فلم بنانےوالوں نےمداحوں کی بےچینی کومدنظررکھتےہوئےبچن پانڈے کا ٹریلر 9 فروری 2022 کوریلیزکرنےکامنصوبہ بنایاہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے قریبی ذرائع کے مطابق، "بچن پانڈے کی ٹیم نے 9 فروری کو اکشے کمار کی اگلی فلم کے ٹریلر کے ساتھ مداحوں کوایک اچھاسرپرائزدینےکا فیصلہ کیا ہے۔ایکشن، کامیڈی، رومانس اورڈرامہ کا مرکب یہ فلم ہولی کے موقع پر …
مزید پڑھیں »علی حیدرکانیاگاناسوشل میڈیاپرمذاق بن گیا
ویب ڈیسک ۔۔ اولڈازگولڈوالی کہاوت ہرمعاملےمیں صحیح ثابت نہیں ہوتی ۔ کم ازکم گلوکارعلی حیدرکےمعاملےمیں توہمیں ایساہی دکھائی دیتاہے۔ علی حیدرایک عرصےبعداسکرین پرلوٹےلیکن ان کالوٹناکچھ اچھاثابت نہیں ہوا۔ 90کی دہائی کےمعروف سنگرکاحال ہی میں ریلیزکیاگیاگاناسوشل میڈیاپربی طرح پٹ گیااورمداحوں نےعلی حیدرکوکھری کھری سناڈالیں۔ علی حیدر کافی عرصے سےپردہ سکرین سے غائب تھےاوراب کچھ دن پہلےسکرین پرواپس لوٹےبھی ایسےکہ ناقدین نےپھرانہیں واپس لوٹ جانےپرمجبورکردیا۔ پرانی جینزسےشہرکی بلندیوں پرپہنچنےوالےعلی حیدرنےطویل عرصےبعداپنےنئے گانے "لارالالالولو” کے ساتھ سکرین پرواپسی کی۔ علی حیدر کی نئی میوزک ویڈیو یوٹیوب پر ریلیز ہوتےہی سخت ردعمل سامنےآیا۔ بہت سے لوگوں نے علی حیدر کو ان کی گلوکاری کی …
مزید پڑھیں »