Home / شوکت ترین نےمعاشی مسائل کاحل ڈھونڈنکالا

شوکت ترین نےمعاشی مسائل کاحل ڈھونڈنکالا

Shaukat Tareen finds solution of economic problems

Updated: July 29, 2025 | Web Desk

وفاقی وزیرخزانہ شوکت عزیزنےملک کےمعاشی مسائل کاحل ڈھونڈنکالاہے۔ کہتے ہیں پاکستان کی معیشت کوٹریک پرلانےکاایک ہی طریقہ ہےکہ کسی طرح جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لایاجائے۔

شوکت ترین نےان خیالات کااظہاروزیراعظم عمران خان سےہونےوالی ملاقات کےدوران کیا۔ میڈیارپورٹس کےمطابق ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں شریک افراد نے شوکت ترین سے معاشی پلان سے متعلق سوالات کیے، شوکت ترین کے نجی ٹی وی چینل جیوکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں پر حکومت کی معاشی صورتحال پر کیے گئے تبصرے پر بھی سوال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں کہی گئی باتیں صرف موجودہ حکومت سے متعلق نہیں۔ کم دورانیے کے پروگرام میں معاشی صورت حال کی مکمل تفصیل نہیں بتائی جاسکی، معاشی صورتحال پر گفتگو میں ماضی کی حکومتوں کی جانب اشارہ تھا۔

حکومت نےدوسال میں 14ہزارارب قرض لیا۔۔۔

وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، یہ شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ رہے ہیں۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ انچاس سالہ معاشی تجربہ کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ معاشی مسائل کا صرف 1 ہی حل ہے۔ جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہوگا۔

وزیرخزانہ نےگورنراسٹیٹ بنک رضاباقرکی تبدیلی کی خبروں کوبھی افواہ قراردیکرمستردکردیا۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …