Home / پاکستان کوقرضوں میں بڑاریلیف ملنےکاامکان

پاکستان کوقرضوں میں بڑاریلیف ملنےکاامکان

G 20 Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کو جی 20 ممالک کی جانب سےمزید ریلیف ملنےکےامکانات روشن ہوگئے۔۔

ذرائع کے مطابق دنیابھرمیں کوروناوباکےبعدپیداشدہ اقتصادی صورتحال کےتناظرمیں عالمی بینک، آئی ایم ایف اس ہفتے جی 20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کے التوا کی اپیل کریں گ۔ اسی حوالےسےوزارت اقتصادی امور نے جی20 ممالک سے قرض مؤخرکئےجانے کی سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جی20 ممالک سے پاکستان کو تقریباً 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے، جی 20 ممالک سے جولائی سے دسمبر 2021ء تک ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک کم آمدن والے ممالک کوروناوائرس سےنمٹنےکیلئےغریب ملکوں کےقرضے مؤخر کرنےپرغورکررہے ہیں،جبکہ جی20 ممالک، عالمی بینک، آئی ایم ایف کے کہنے پر پہلے بھی قرض وصولی مؤخرکر چکے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

IMF satisfied with FBR

آئی ایم ایف خوش،کوئی منی بجٹ نہیں آرہا

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کےاعلیٰ عہدیدارکےمطابق آئی ایم ایف ادارےکی …