ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرخزانہ شوکت عزیزنےملک کےمعاشی مسائل کاحل ڈھونڈنکالاہے۔ کہتے ہیں پاکستان کی معیشت کوٹریک پرلانےکاایک ہی طریقہ ہےکہ کسی طرح جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لایاجائے۔
شوکت ترین نےان خیالات کااظہاروزیراعظم عمران خان سےہونےوالی ملاقات کےدوران کیا۔ میڈیارپورٹس کےمطابق ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں شریک افراد نے شوکت ترین سے معاشی پلان سے متعلق سوالات کیے، شوکت ترین کے نجی ٹی وی چینل جیوکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں پر حکومت کی معاشی صورتحال پر کیے گئے تبصرے پر بھی سوال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں کہی گئی باتیں صرف موجودہ حکومت سے متعلق نہیں۔ کم دورانیے کے پروگرام میں معاشی صورت حال کی مکمل تفصیل نہیں بتائی جاسکی، معاشی صورتحال پر گفتگو میں ماضی کی حکومتوں کی جانب اشارہ تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، یہ شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ رہے ہیں۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ انچاس سالہ معاشی تجربہ کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ معاشی مسائل کا صرف 1 ہی حل ہے۔ جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہوگا۔
وزیرخزانہ نےگورنراسٹیٹ بنک رضاباقرکی تبدیلی کی خبروں کوبھی افواہ قراردیکرمستردکردیا۔