ویب ڈیسک: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ، جومیٹا کی ملکیت ہے، چند گھنٹوں کے اندر کچھ پرانے آئی فون ماڈلز پر کام کرنا بند کر دے گی۔ اس وقت واٹس ایپ کے دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد صارفین ہیں۔ اب صرف نئے iOS والے آئی فونز پر واٹس ایپ دستیاب واٹس ایپ اب صرف ان ایپل ڈیوائسز پر چلے گا جن میں iOS 15.1 یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم موجود ہو۔ فی الحال جن آئی فونز میں iOS 12 یا اس سے جدید ورژن چل رہا ہے، وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں، …
مزید پڑھیں »لاکھوں بھوکےبچےموت کی بھوک مٹانےکوتیار
ویب ڈیسک: اسرائیلی وحشت ودرندگی غزہ والوں پرروزنئی قیامت ڈھارہی ہے۔ صورتحال اس قدرخوفناک ہوچکی ہےکہ غذائی اشیاکی شدیدقلت کےباعث 3لاکھ کےقریب بچےموت کی خوراک بننےکےقریب پہنچ چکےہیں ۔ واضح رہےکہ اسرائیل نےغزہ والوں کیلئےکھانےپینےکی اشیاکی ترسیل پرمکمل پابندی لگارکھی ہےجس کےباعث صورتحال اب ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ عرب میڈیاکےمطابق،ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچےدودھ نہ ملنےسےموت وحیات کی کشمکش میں مبتلاہیں۔ اسرائیلی اقدام پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر غزہ میں غذائی امداد کی نگرانی کرنے والی تنظیم اوکسفیم بھی چیخ اٹھی اوراس نے غزہ کے بچوں کی حالت زار کا ذمہ دار پوری دنیا کو …
مزید پڑھیں »امریکی لڑاکاطیارہ سمندرمیں جاگرا
ویب ڈیسک: امریکی بحریہ کاایف/اے-18 ای سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ پیر کے روز ایک ٹوئنگ آپریشن کے دوران یو ایس ایس ہیری ایس. ٹرومین کے ہینگر ڈیک سے پھسل کر بحیرہ احمر (ریڈ سی) میں جا گرا۔ عالمی میڈیاکےمطابق،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عملہ طیارے کو ایئرکرافٹ کیریئر کے ہینگر بے میں منتقل کر رہا تھا۔ طیارے اور ٹوئنگ ٹریکٹر پر سوار اہلکار طیارہ سمندر میں گرنے سے پہلے ہی چھلانگ لگا کر بچ نکلے۔ امریکی بحریہ کے مطابق، ایک سیلر کو معمولی چوٹ آئی ہے۔ بحریہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا:ایف/اے-18 ای کو ہینگر بے …
مزید پڑھیں »امریکہ نےچین پرنیامعاشی حملہ کردیا
ویب ڈیسک: امریکا اور چین کے درمیان شدت اختیار کرتی تجارتی جنگ میں امریکا نے چین پر ایک اور وار کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے چینی بحری صنعت کے غلبے کو چیلنج کرنے اور ملک میں جہاز سازی کے شعبے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے امریکی بندرگاہوں پر آنے والے چینی بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیس 14 اکتوبر 2025 سے لاگو ہوگی جس کے تحت چینی ملکیت اور آپریٹ کردہ جہازوں سے فی نیٹ ٹن 50 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔ یہ شرح آئندہ 3 برسوں تک ہر سال 30 …
مزید پڑھیں »ٹرمپ کا تجارتی تھپڑ، کینیڈا کا چپ چاپ چانٹا!
ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب دنیا بھر کے ممالک پر تجارتی ٹیرف لگانے کا جن نکالا، تو انہیں شاید اندازہ نہیں تھا کہ کینیڈا جیسے ٹھنڈے مزاج والے ہمسائے کے پاس بھی گرم چائے موجود ہے، وہ بھی 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ! چین، یورپ، بھارت، پاکستان، یہاں تک کہ اپنے نیٹو بھائیوں پر بھی ٹرمپ نے درآمدی محصولات کی بمباری کر ڈالی، اور پھر بیٹھ کر انتظار کرنے لگے کہ سب گھبرا کر انہیں منانے آئیں گے۔ مگر کینیڈا نے کہا، "اوہ بھئی، جذبات سے نہیں، دماغ سے کام لو!” اور الاسکا جانے والے ہر امریکی …
مزید پڑھیں »غزہ کےلوگوں کوشام میں بسانےکامنصوبہ
ویب ڈیسک: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی کے شہریوں کو شام کے شمالی علاقوں میں بسانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ترکیہ کی سرحد کے قریب واقع شامی علاقوں میں خیمہ بستیوں کی بحالی کا عمل جاری ہے، جہاں مستقبل میں غزہ کے متاثرین کو منتقل کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ خیمہ بستیاں ماضی میں جنگ کے دوران قائم کی گئی تھیں اور اب ان کی بحالی کا مقصد غزہ کے شہریوں کو آباد کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے سلسلے میں قطر اور ترکیہ شامی …
مزید پڑھیں »چین کاامریکہ پرجوابی وار
ویب ڈیسک: چین نے جمعرات سے امریکی درآمدی مصنوعات پر 84 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو اس سے قبل نافذ 34 فیصد ٹیرف میں نمایاں اضافہ ہے۔ چینی وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر مجموعی طور پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ ادھر چینی وزارت تجارت نے مزید 6 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں کی فہرست‘ میں شامل کر لیا ہے، جس سے ان اداروں کے لیے چین …
مزید پڑھیں »سعودی عرب نےپاکستان پرعارضی ویزہ پابندی لگادی
ویب ڈیسک: سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق، یہ پابندیاں عمرہ، بزنس، اور فیملی ویزوں پر نافذ ہوں گی، اوران پابندیوں کےجون کے وسط تک ختم ہونے کاامکان ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ عمرہ ویزہ ہولڈرز کو 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن اس پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پابندی کے باوجود سعودی عرب میں غیر قانونی قیام پر 5 سال کی …
مزید پڑھیں »دنیاکےامیرترین افرادکی نئی فہرست،سرفہرست کون؟
ویب ڈیسک: امریکی جریدے فوربزنے2025 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے اورٹیسلاکےبانی ایلون مسک دولت میں 75فیصداضافےکےبعدایک بارپھردنیاکےسب سےامیرشخص قرارپائے ہیں۔ نئی فہرست کےمطابق ایلون مسک کےاثاثوں کی مالیت 342 ارب ڈالرزہےاورایسا پہلی بار ہے کہ کوئی فرداتنی زیادہ دولت کے ساتھ دنیاکاامیر ترین شخص قرار پایاہے۔ اس سےپہلے2024 میں فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیے گئے تھے۔ فوربزکی 39 ویں سالانہ فہرست کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 3028 ارب پتی موجود ہیں جو تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ایک سال کے دوران …
مزید پڑھیں »امریکہ جانےوالےطالبعلموں کیلئےبری خبر
ویب ڈیسک: امریکا میں تعلیمی ویزا حاصل کرنا غیر ملکی طالبعلموں کے لیے مزید مشکل ہونے والا ہے، کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا درخواستوں کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دہندگان کی سخت جانچ پڑتال کا حکم جاری کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت امریکی سفارتکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ویزا درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیں۔ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں …
مزید پڑھیں »