Home / دنیاکےامیرترین افرادکی نئی فہرست،سرفہرست کون؟

دنیاکےامیرترین افرادکی نئی فہرست،سرفہرست کون؟

World's Richest Persons List 2025

ویب ڈیسک: امریکی جریدے فوربزنے2025 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے اورٹیسلاکےبانی ایلون مسک دولت میں 75فیصداضافےکےبعدایک بارپھردنیاکےسب سےامیرشخص قرارپائے ہیں۔

نئی فہرست کےمطابق ایلون مسک کےاثاثوں کی مالیت 342 ارب ڈالرزہےاورایسا پہلی بار ہے کہ کوئی فرداتنی زیادہ دولت کے ساتھ دنیاکاامیر ترین شخص قرار پایاہے۔

اس سےپہلے2024 میں فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیے گئے تھے۔

فوربزکی 39 ویں سالانہ فہرست کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 3028 ارب پتی موجود ہیں جو تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ایک سال کے دوران 247 افراد ارب پتی بنے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے ارب پتی مجموعی طور پر 16 ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ کے مالک ہیں۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 2016 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے دوسرے جبکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 2015 ارب ڈالرز کے ساتھ امیرترین افرادکی فہرست میں تیسرےنمبرپرہیں۔

اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن 192 ارب ڈالرز، برنارڈ آرنلٹ 178 ارب ڈالرز، وارن بفٹ 154 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹے، گوگل کے شریک بانی لیری پیج 144 ارب کے ساتھ 7 ویں اور دوسرے شریک بانی سرگئی برن 138 ارب ڈالرز کے ساتھ 8 ویں نمبر پربراجمان ہیں۔

سپین سے تعلق رکھنے والے ایمانسیو اورٹیگاامیرترین افرادکی فہرست میں 9 ویں نمبرپرہیں اوران کےاثاثوں کی مالیت 124 ارب ڈالرزہے۔ مائیکرو سافٹ کے سابق چیف ایگزیکٹو اسٹیو بالمر118 ارب ڈالرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پرہیں۔

ماضی میں برسوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنےکااعزازحاصل کرنےوالےمائیکروسافٹ کےشریک بانی بل گیٹس اب 108 ارب کے ساتھ 13 ویں نمبرپررہے۔

بھارت کے مکیش امبانی 92.5 ارب ڈالرز کے ساتھ ایشیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جبکہ مجموعی طور پر وہ دنیا کے 18 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

خواتین کی بات کریں تودنیا کی امیر ترین خاتون امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایلس والٹن ہیں جو 101 ارب ڈالرز کے ساتھ 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ان کے بعد فرانس کی Francoise Bettencourt Meyers دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون قرار دی گئی ہیں جو 81.6 ارب ڈالرز کی مالک ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …