ویب ڈیسک | نیوز میکرز سی این این نےامریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی ایک رپورٹ کاحوالہ دیتےہوئےیہ خبردی ہےکہ امریکی حملوں کےباوجود ایران کے جوہری پروگرام کے اہم حصے بدستور محفوظ ہیں۔ سی این این کےمطابق امریکی حملےسےبس اتنافرق پڑاہےکہ ایران اپنےجوہری مقاصدکی تکمیل سےچندماہ پیچھےچلاگیا۔ سی این این کی یہ رپورٹ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی یکسرنفی ہےجس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فضائی حملوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو”مکمل طورپرتباہ”کردیاہے۔ وائٹ ہاؤس نے فورڈو، اصفہان اور نطنز میں ایران کے یورینیم افزودگی کےمراکزپربمباری کوایک غیر معمولی عسکری کامیابی قراردیا۔ …
مزید پڑھیں »اب ایران کیاکرسکتاہے؟ ممکنہ آپشنزاورعالمی ردعمل
Date: 23 جون 2025 | NewsMakers Web Desk ایران پر امریکی حملوں کے بعد خطے میں ایک نئی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ قونصل آن فارن ریلیشنز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، ایران کا ردِعمل محدود میزائل حملوں سے لے کر تیل کی عالمی رسد کو بند کرنے جیسے بڑے اقدامات تک پھیل سکتا ہے۔ اس ممکنہ جنگ کا دائرہ نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ دنیا بھر پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ممکنہ ایرانی ردعمل ماہرین کے مطابق ایران سب سے پہلے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، جیسا کہ اس نے 2020 میں قاسم …
مزید پڑھیں »ترکی بھی ایران کےایٹمی پروگرام کےخلاف،مگرکیوں؟
**Date: 23 جون 2025 | By: NewsMakers Web Desk | ترکیہ عام طور پر خود کو مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات میں غیر جانب دار ظاہر کرتا ہے، لیکن حالیہ انکشافات سے معلوم ہوتا ہے کہ اندرونِ خانہ وہ ایران کے جوہری پروگرام سے خائف ہے اور اس کے حل کے لیے خفیہ سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کی عدم دستیابی، اہم ملاقات منسوخمڈل ایسٹ آئی کے مطابق، ترک حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا رہی تھی، جسے صدر رجب طیب اردوان میزبانی کرنا چاہتے تھے۔ تاہم، ایرانی سپریم …
مزید پڑھیں »ایران کاامریکاپرجوابی حملوں کااعلان
ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب نے امریکا پر واضح کر دیا ہے کہ ایران کسی خوف کا شکار نہیں — جوابی کارروائی ہو کر رہے گی، اور اس کی نوعیت اور وقت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی، نہ کہ واشنگٹن۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی کا خطاب درحقیقت امریکا کے چہرے پر ایک کھلا طمانچہ تھا۔ انہوں نے نہ صرف امریکی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا بلکہ اسے ایران کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ کہا۔ "ہمیں اپنی خودمختاری کے دفاع کا مکمل …
مزید پڑھیں »کیاامریکانےاسرائیل سےڈبل گیم کھیلی؟
ویب ڈیسک: ایران پرامریکی حملےکےبعدایک حیران کن خبریہ سامنےآئی ہےکہ ایران کوشایدپہلےسےہی حملےکاعلم تھااوریہ اطلاع کسی اورنےنہیں خودامریکانےایران کودی۔ ایرانی میڈیانےایک سینئراورانتہائی ذمہ دارایرانی شخصیت کےحوالےسےبتایاکہ امریکا نے ایران پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی اوراسی وجہ سےایران جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم کے ذخائر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہا۔ سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نےایرانی میڈیاکویہ بھی کہا کہ واشنگٹن نے ایران کو خفیہ طور پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا صرف 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا اور اطلاع دینے کا مقصد یہ تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مکمل …
مزید پڑھیں »امریکانےایران کی ایٹمی تنصیبات تباہ کرڈالیں
تاریخ: 22 جون 2025 | ادارہ: نیوز میکرز ڈیسک امریکاکی جانب سےایران اسرائیل جنگ میں باقاعدہ شمولیت نےمشرق وسطیٰ کومزیدتباہی وبربادی کےدہانےپرلاکھڑاکیاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکا نے ایران کی تین بڑی جوہری تنصیبات پر کامیاب فضائی حملے کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ان حملوں کا سب سے بڑا ہدف فردو کا حساس نیوکلیئر پلانٹ تھا، جسے "مکمل طور پر تباہ” کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر اپنے پیغام میں کہا، "ہم نے ایران کے تین جوہری مراکز — فردو، نطنز اور اصفہان — پر …
مزید پڑھیں »نیتن یاہوموجودہ دورکےہٹلرقرار
ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر طیب اردوان نےنیتن یاہوکو ہٹلرسےتشبیہ دیتےہوئےکہاہےکہ موجودہ دورکاہٹلرپورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، ان حالات میں مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، مسلمانوں کوچاہیےکہ اپنے اختلافات ختم کرکے ایک ہوجائیں۔ اوآئی سی وزرائے خارجہ کےاستنبول میں ہونےوالےخصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پرحملے کررہا ہے اور مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکارکررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کے بعد ایران پرحملہ …
مزید پڑھیں »ایران اسرائیل جنگ: ترک صدرکابڑااعلان
تاریخ: 19 جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کےتناظرمیں ترک صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ترکی دفاعی صنعت میں مکمل خود انحصاری حاصل کرے گا، اور اب اپنے جنگی طیارے، ٹینک، ڈرونز اور جنگی بحری جہاز خود تیار کرے گا۔ ترک پارلیمنٹ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا: "ہم اپنی مقامی و قومی پیداوار کی شرح کو 20 فیصد سے 80 فیصد تک لے آئے ہیں، اور اب ہمارا ہدف 100 فیصد خود کفالت ہے۔ …
مزید پڑھیں »گاوں بسنےسےپہلےچوراچکےآگئے
ایسےلگتا ہے جیسے کسی اور کی بغاوت میں رضا پہلوی صاحب کو بادشاہی کا تاج نظر آ گیا ہے۔اور یہی وہ لمحہ ہے جب پنجابی محاورہ خود بخود ذہن میں گونجتا ہے:"پنڈوسیانئیں تے چور اچکے پہلے ہی آگئے نیں!”یعنی ابھی ایران کے عوام میدان میں اترے بھی نہیں، اور سابق ولی عہد نے پہلے ہی اپنی عبوری حکومت کا خاکہ بنا کر دنیا کو سنا دیا ہے۔ ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا خاتمہ قریب ہے اور خامنہ ای نے …
مزید پڑھیں »اسرائیلی حملوں پرروس کی سخت وارننگ آگئی
ویب ڈیسک: روس نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات دنیا کو ایک ممکنہ "جوہری تباہی” کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش ہے۔ بیان کے مطابق، "ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی رو سے غیر قانونی ہیں اور یہ عالمی سلامتی کے لیے ناقابل قبول خطرات پیدا کر رہے ہیں۔” روس کا کہنا ہے …
مزید پڑھیں »