ویب ڈیسک — بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق، نومبر 2024 میں پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 22 فیصد کمی واقع ہوئی، اور مجموعی طور پر 10,163 یونٹس فروخت ہوئے۔ تاہم، سالانہ بنیادوں پر فروخت میں 57 فیصد اضافہ ہوا، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں طلب میں نمایاں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2025 کے پہلے پانچ ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 50,856 یونٹس تک پہنچ گئی، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 33,637 یونٹس کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ …
مزید پڑھیں »باہرسےپاکستان آؤتوایک ہی موبائل فون لاؤ
ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نے بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی۔ اس سے زائد مالیت کی اشیاء کو کمرشل تجارت تصور کیا جائے گا اور ان پر کمرشل حیثیت کے تحت ٹیکس، ڈیوٹی اور جرمانہ لاگو کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے مطابق، ایک موبائل فون کے علاوہ تمام موبائل فون ضبط کر لیے جائیں …
مزید پڑھیں »محصولات کی چوری پرحکومت کی نظر
ویب ڈیسک ۔۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت محصولات کے نظام کو شفاف بنانے، چوری روکنے اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق، وزیر خزانہ نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریونیو کے ڈھانچے کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا تاکہ لیکیجز کو کم کیا جا سکے اور کاروباری سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیٹا انالیٹکس کے ذریعے ممکنہ ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کر رہی ہے اور مختلف …
مزید پڑھیں »شرح سودمیں بڑی کمی کاامکان: سروے
ویب ڈیسک ۔۔ ایک بروکریج ہاؤس کے سروےکےمطابق مہنگائی کی رفتار میں کمی اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے شرح سود میں مزید 200 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کی کمی کاامکان ہے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے منگل کو سروے کے نتائج کا اعلان کیا، جس کے مطابق 71 فیصد شرکاء نے پیش گوئی کی کہ مرکزی بینک کم از کم 200 بی پی ایس کی کمی کرے گا۔ سروے میں 63 فیصد افراد نے 200 بی پی ایس کمی کی توقع کی، 30 فیصد نے 250 بی پی …
مزید پڑھیں »پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیاکی بڑی مارکیٹ بن گئی
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبورکرگیا۔ جمعرات کے کاروباری دن کے آغاز پر انڈیکس میں 1,210 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اس قابل ذکر پیش رفت کا باعث بنا۔ اہم نکاتایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل: 17 ماہ قبل اسٹاک مارکیٹ صرف 40,000 پوائنٹس پر تھی، اور اس مختصر عرصے میں 60,000 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ریکارڈ اضافہ: بدھ کے دن انڈیکس میں 4,695 پوائنٹس (4.73 فیصد) کا تاریخی اضافہ ہوا، جو …
مزید پڑھیں »شرح سودمیں کمی،آٹوفنانس سیکٹرمیں بہتری
ویب ڈیسک ۔۔ اکتوبر میں آٹو فنانسنگ 3.7 فیصد بڑھ کر 236 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو ستمبر میں 227.54 ارب اور اگست میں 227.30 ارب روپے تھی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق، سالانہ بنیاد پر آٹو فنانسنگ میں 10.7 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔2022 میں شرح سود کے اضافے نے آٹو فنانسنگ کو دباؤ میں رکھا، تاہم جون 2023 کے بعد شرح سود میں کمی سے آٹو فنانسنگ میں بہتری آنے لگی ہے۔ شرح سود میں کمی کا اثراسٹیٹ بینک نے 10 جون سے شرح سود میں کمی کا آغاز کیا اور 22 فیصد …
مزید پڑھیں »پی آئی اےکی نجکاری کیلئےواحدبولی مسترد
ویب ڈیسک ۔۔ نجکاری بورڈ نےپی آئی اےکی نجکاری کے لیے موصول ہونے والےواحد بولی مستردکردی۔ قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئےنئی تجاویزتیارکرکےکابینہ کمیٹی اوروفاقی کابینہ کےسامنے پیش کیاجائےگا۔ وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نجکاری بورڈکےاجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئےدی گئی بولی مستردکرکےنئی تجاویزپرغورکیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئےایک بارپھراظہاردلچسپی طلب کرنےاورجی ٹوجی آپشن اختیارکرنےکی تجاویزدی گئی ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی 31اکتوبرکوکھولی گئی اور قومی ایئرلائن کے60 فیصد حصص کے لیےحکومت نے85 ارب روپے کی ابتدائی بولی لگائی جبکہ بلیوورلڈسٹی نامی ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی کی جانب سے10ارب …
مزید پڑھیں »کوئی ملک قرض اورڈیپازٹ رول اوورکیلئےتیارنہیں: وزیرخزانہ
ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کہتےہیں کوئی بھی ملک ڈیپازٹ یاقرض کورول اوورکرنے کوتیارنہیں البتہ چین اورسعودی سمیت کچھ ممالک سرمایہ کاری چاہتےہیں۔ اسلام آباد میں لٹریچرفیسٹیول سےخطاب کرتے ہوئےوزیرخزانہ نےکہاحکومت کاکام صرف پالیسی دینا ہے، کاروبارچلانانجی شعبےکاکام ہے،ملک عطیات سے نہیں چلتے ٹیکسزپرچلتے ہیں،ہرکسی کوٹیکس دیناہوگا۔ وزیرخزانہ نے کہاحکومتی ملکیتی اداروں کی کئی سال پہلےنجکاری ہوجاناچاہیے تھی،پی آئی اےکی نجکاری نہ ہونابہت بڑاسیٹ بیک ہے۔حکومت مزیدپی آئی اےکابوجھ نہیں اٹھاسکتی ۔ ہم پی آئی اےکی دوبارہ نجکاری کریں گے۔ محمداورنگزیب نےمزیدکہاایف بی آرکی بطورادارہ ساکھ اوراعتمادبحال کرناہے،اینڈٹواینڈڈیجیٹائزیشن کیلئے ٹیکنالوجی پر فوکس ہے،بطورتنخواہ دارمیں بھی بغیر ایڈوائزر کے ٹیکس …
مزید پڑھیں »بڑےپاکستانی گروپ نےپی آئی اےکیلئےبڑی بولی لگادی
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) خریدنےکیلئےبیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش کردی ۔ ڈان نیوزکےمطابق النہانگ گروپ نے قومی ایئرلائن کےذمے250 ارب روپےادا کرنے پربھی آمادگی ظاہرکردی۔ النہانگ گروپ کی جانب سےیقین دہانی کرائی گئی ہےکہ پی آئی اے ملازمین کی نہ صرف چھانٹی نہیں کی جائےگی بلکہ تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافہ بھی کیاجائےگا۔ پاکستانی کاروباری گروپ نےپی آئی اےکیلئےبہترین بزنس پلان ، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔النہانگ گروپ کےپیکیج میں قومی ائرلائن کو دیگرائرلائنز کے لئےانجینئرنگ اورمینٹینس …
مزید پڑھیں »ایف بی آرمیں بڑےپیمانےپراکھاڑپچھاڑ
ویب ڈیسک ۔۔ ٹیکس ہدف کےحصول میں ناکامی کے بعد فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑ۔ گریڈ 20اور21 کے اٹھارہ افسران کوتبدیل کردیاگیا۔ میڈیارپورٹس کےمطابق کراچی،لاہوراوراسلام آباد کےچیف کمشنرزلارج ٹیکس پیئرزآفس (ایل ٹی او) کوتبدیل کیاگیاہے۔ گریڈ 21 کے چیف کمشنر ایل ٹی او کراچی ساجد اللہ صدیقی کو رکن ایف بی آر، چیف کمشنر آر ٹی او ون کراچی ڈاکٹر سرمد قریشی کو چیف کمشنر آر ٹی او ملتان، جبکہ چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا فہیم محمد کو چیف کمشنر آر ٹی او ون کراچی تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 21 کے طارق ارباب ڈی جی …
مزید پڑھیں »